... loading ...
سعودی عرب نے پاکستان میں اربوں ڈالرکی آئل ریفائنری کے قیام کو سیاسی اتفاق رائے، کابینہ کی منظوری اور آرامکو کی تجویز کردہ سخت شرائط سے جوڑا ہے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستانی سفارتخانہ متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس سلسلے میں پاکستانی سفیر نے مندرجہ ذیل روڈ میپ تجویز کیا ہے کہ آئل ریفائنری منصوبے کے بارے میں حکومت کو آرامکو کی جانب سے تجویز کردہ شرائط و ضوابط کی حمایت میں کابینہ کے موافق فیصلے پرعمل کرنا چاہیئے۔ ایک بار فیصلہ ہونے کے بعد پاکستان کو سعودی حکام کو تحریری طور پر اس سے آگاہ کرنا چاہئے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے تجویز دی تھی کہ آئل ریفائنری منصوبے پر سیاسی اتفاق رائے اور ملکیت کو فروغ دینے کے لیے یہ معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ سفیر کے مطابق سفارتخانہ پہلے ہی وزیر توانائی کی جانب سے نامزد فوکل پرسن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستانی سفیر نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئل ریفائنری منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں سفارت خانے کو آگاہ رکھا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ سفیر نے مشاہدہ کیا کہ نائب وزیر برائے سرمایہ کاری بدر البدر کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان منصوبے کی تفصیلات اور ٹیزر کوغور کے لئے سعودی فریق کے ساتھ شیئر کرے گا۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران آرامکو کے ایگزیکٹوز اور سعودی وزرائے سرمایہ کاری، توانائی اور معدنیات و سرمایہ کاری کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آرامکو کی جانب سے منصوبے کو معاشی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے طے کردہ تمام شرائط و ضوابط پر اتفاق کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئل ریفائنری منصوبہ پاکستان کے لئے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ہے اورحکومت اس پر آگے بڑھنے کی خواہاں ہے۔ مصدق ملک کے مطابق آرامکو کی شرائط کو قبول کرنے کا فیصلہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور چند ہفتوں میں اس کے مثبت نتائج متوقع ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں فریقین کو منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور زیر التوا مسائل حل کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کمیٹی کے قیام سے اتفاق کرنا چاہئے۔ مصدق ملک کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں ایک نیا قانون متعارف کرایا تھا جس کے تحت حکومت کو کسی پیچیدگی میں جائے بغیر G-2-G کی بنیاد پر معاہدوں پردستخط کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کان کنی کے شعبے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔ سعودی عرب کی جانب سے کان کنی کے امور کے نائب وزیر ورکنگ گروپ کی قیادت کریں گے۔ سعودی وزرا نے پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ کی باضابطہ منظوری کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کی قیادت بھی اس منصوبے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ایک اور مثال ہوگی۔ چونکہ آرامکو ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، لہذا اس منصوبے کی معاشیات بھی اہم ہے۔ سعودی وزیر خزانہ نے کے الیکٹرک میں الجومیح گروپ کی سرمایہ کاری کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ایک سرمایہ کار کو درپیش مسئلہ ممکنہ طور پر سعودی عرب میں نجی شعبے کے دوسرے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاروں کو لانا چاہتا ہے لیکن جب تک منفی مثالیں موجود ہیں اعتماد پیدا کرنا مشکل ہو گا۔ جواب میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے اور اس کے جلد حل پر زور دیں گے۔ سفیر نے مزید کہا کہ اے سی ڈبلیو اے پاور کی جانب سے منصوبہ بند منصوبے سعودی قیادت کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے واضح طور پر کہا تھا کہ اے سی ڈبلیو اے پاور آرامکو سے زیادہ اہم ہے۔ سفیر نے یہ تجویز بھی دی کہ پاکستان کو خصوصا مستقبل کے G-2-G منصوبوں کے لیے اے سی ڈبلیو اے پاور کو ترجیح دینی چاہئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...