... loading ...
ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ واسطی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان کی بولڈ لباس کی تصاویر ان کے ہی کسی دوست نے لیک کی تھیں۔ ماضی میں ماریہ واسطی کی سہیلی کے ہمراہ غیر ملکی سمندر کنارے کھنچوائی گئی بولڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ حال ہی میں ماریہ واسطی ‘نادر علی پوڈکاسٹ’ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی تصاویر لیک ہونے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے فیمنزم پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ہر فرد کے جسم پر اس کی اپنی مرضی ہونی چاہئیے، کسی اور کا کسی دوسرے کے جسم پر کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیمنزم جنس سے بالاتر ہوکر تمام متاثرین کی بات کرتا ہے، چاہے وہ عورت ہو یا مرد ہو۔ اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں پاکستانی اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ہندوستان میں کام کی عزت کی جاتی ہے، وہاں شخصیات سے بڑھ کر محنت اور کام ہوتا ہے۔ ماریہ واسطی کے مطابق بھارت میں کام کرنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں، دونوں ایک ہی سطح پر نہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے اور خود کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کرتے، ہمیں خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ شوبز سمیت ہر انڈسٹری لڑکیوں یا لڑکوں کے لیے اتنی ہی بہتر ہوگی، جتنا وہ خود بہتر ہوں گے، انڈسٹریز خراب نہیں ہوتیں بلکہ اس کا انحصار لوگوں پر ہوتا ہے۔ ماریہ واسطی نے دوران پروگرام ایک سوال پر انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کی وائرل ہونے والی تصاویر ان کی ہی کسی دوست نے لیک کی تھیں جو کہ انہوں نے نجی ایلبم میں محفوظ کر رکھی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بولڈ لباس میں ساحل سمندر پر کھنچوائی جانے والی تصاویر میں ان کے ہمراہ ان کی سہیلی عائشہ ہیں اور انہوں نے تمام تصاویر اس وقت نجی ایلبم میں محفوظ کر رکھی تھیں مگر اس وقت سیکیورٹی اور پرائیویسی کے فیچرز نہیں تھے، جس وجہ سے کسی دوست نے ان کی تصاویر وہاں سے چوری کرکے وائرل کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو لوگوں کی آڈیو اور ویڈیو لیک ہو رہی ہیں اور لیک کرنے والے ہی اس عمل کو برا کہ رہے ہوتے ہیں۔ میزبان نے ان سے پوچھا کہ لوگ سوال کریں گے کہ ماریہ واسطی نے پھر ایسی بولڈ تصاویر کیوں کھنچوائیں؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ ان کی زندگی ان کی مرضی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...