... loading ...
ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مجموعی قومی اخراج، عالمی اخراج کا 0.7 فیصد ہے لیکن صرف لائیو اسٹاک کا شعبہ اس اخراج کا 36 فیصد پیدا کرتا ہے۔ سندھ کا لائیو اسٹاک، اہم لیکن نظرانداز شعبے کو جاننا کے عنوان سے جاری رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ بہتر خوراک اور کھاد کے انتظام کے ذریعے لائیو اسٹاک شعبے سے ہونے والے گرین ہاسز گیسز کے اخراج کو کم کیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں مناسب اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے لائیو اسٹاک کا ذیلی شعبہ جی ڈی پی میں 11.7 فیصد اور زراعت کا شعبہ مجموعی طور پر جی ڈی پی میں 56 سے 60.6 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ اس کے ساتھ لائیو اسٹاک کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا بھی ایک ذریعہ ہے جس کا برآمدات میں حصہ 3.1 فیصد ہے اور یہ ملک کی پانچویں بڑی برآمدات ہے۔ سندھ اپنے لائیو اسٹاک کے ذیلی شعبے کے لیے قدرے بہتر اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاتا ہے، صوبے کی سازگار آب و ہوا، زرخیز زمین، آبپاشی کے بہتر نظام کے باعث موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی خطرات اور اثرات کے باوجود سندھ زراعت اور لائیو اسٹاک شعبے کے لیے موزوں ہے، جب کہ وہ علاقے جہاں آبپاشی کا نظام نہیں ہے وہاں مویشیوں کو چراگاہوں میں چرا کر لائیو اسٹاک کی سرگرمیاں کی جاسکتی ہیں۔ آب و ہوا سے متعلقہ 2 خطرات سندھ میں زراعت اور مویشیوں کو متاثر کرتے ہیں جن میں سے ایک سیلاب اور دوسری خشک سالی ہے جب کہ حالیہ برسوں میں ان دونوں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں اضافہ ہوا ہے، ان کی شدت اور تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا، سیلاب زیادہ تر آبپاشی والے علاقوں کو متاثر کرتے ہیں اور خشک سالی زیادہ تر مویشیوں کی چراگاہوں والے علاقوں کو متاثر کرتی ہے۔ سندھ میں ایک اندازے کے مطابق 18 لاکھ 60 ہزار گھرانے اپنے روزگار کے لیے لائیو اسٹاک سے وابستہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک کے ذیلی شعبے کے لیے پالیسی فریم ورک غیر مربوط ہے جسے مرتب کرنے کی ضرورت ہے، جب کہ اس وقت لائیو اسٹاک کے لیے قومی اور صوبائی سطح پر خاص پالیسیاں موجود نہیں ہیں۔ مویشی منڈیاں پاکستان کے لائیو اسٹاک شعبے کی منفرد خصوصیت ہیں جو شہروں کو دودھ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن ان منڈیوں کے ماحولیات پر بہت منفی اثر ات مرتب ہوتے ہیں۔سندھ کی مویشی منڈیوں میں تقریبا 14 لاکھ مویشی ہیں، کراچی کے علاقے لانڈھی میں موجود بھینس کالونی سب سے بڑی منڈی ہے جہاں تقریبا 3 لاکھ 50 ہزار جانور ہیں۔ مویشی منڈیاں کراچی کے ایک کروڑ 50 لاکھ شہریوں کو دودھ اور گوشت فراہم کرنے کا بنیادی ذریعہ ہیں، یہ دودھ کولڈ چین سسٹم کے بغیر 2 سے 3 گھنٹے میں مارکیٹ میں پہنچایا جاتا ہے جب کہ اس عمل کے دوران پیش آنے والے مختلف عوامل و عناصر کے منفی نتائج صحت عامہ اور ماحول دونوں پر بہت گہرے مرتب ہوتے ہیں۔
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...