... loading ...
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ پر قتل کی سازش کے الزامات پر کہا ہے کہ تمام شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری کی نہ کسی سے سوال اور نہ تحقیقات شروع کی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اسپیشلسٹ آپریشن کمانڈ یونٹ نے بتایا کہ پاکستان، کینیا میں قتل کی سازش سے متعلق نومبر میں متعدد شکایات موصول ہوئیں، پولیس کو قتل کی سازش سے متعلق پہلی شکایت 5 نومبر کو درج کرائی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شکایت میں نواز شریف اور مریم نواز پر الزامات عائد کیے گئے، پولیس نے شکایت کا جائزہ لے کر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ11 نومبر کو دوبارہ قتل کی سازش سے متعلق شکایت درج کرائی گئی، تسنیم حیدر نے بذریعہ وکیل 18، 19 نومبر کو قتل کی سازش سے متعلق ثبوت دوبارہ پولیس کو دیے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر نے لیگی قیادت پر عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش کے الزامات لگائے تھے۔ تسنیم حیدر اور ان کے وکیل مہتاب عزیز نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے ان کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی ہیں، تسنیم حیدرنے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ مہتاب عزیز نے اہم ثبوت پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی سازش کی شکایت کو تقریبا ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ثبوت نہ ہونے پر پولیس تحقیقات کا آغاز نہیں کیا گیا، قتل کی سازش کے سنگین الزامات سے متعلق ثبوت قابل اعتماد ہوتے تو پولیس کارروائی کر چکی ہوتی۔ تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس 24 سے 36 گھنٹوں میں ناصر بٹ کو گرفتار کر لے گی۔نسنیم حیدر کے الزامات کے بعد ناصر بٹ کو لاحق خطرات پر پولیس نے ان کے گھر پر الارم اور سکیورٹی کیمرے نصب کرا دیے ہیں۔ تسنیم حیدر نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز برطانیہ چھوڑ گئے ہیں لیکن نواز شریف اور ان کی فیملی کے ارکان یورپ کے 12 روزہ دورے کے بعد پروگرام کے مطابق واپس لندن پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہر شکایت پر کرائم ریفرنس نمبر جاری کرتی ہے لیکن ایکشن درست شکایت پر ہی لیا جاتا ہے۔ ناصر بٹ اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے جھوٹے الزامات لگانے پر تسنیم حیدر کے خلاف پولیس میں شکایات درج کرائی تھیں لیکن تسنیم حیدر کے وکیل مہتاب عزیز نے اس بارے کوئی جواب نہیں دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...