... loading ...
آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کے روز زیر صدارت صدر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد حسان اوج منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کی ابترمالی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہا رکیا گیا۔ اجلاس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا اور جمعہ 02 دسمبرکو سیاہ پٹیاں باندھ کرکام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ جامعہ کراچی شدید مالی بحران سے دوچار ہے جس کی سب بڑی وجہ مالی بدانتظامی ہے جس کی تمام ترذمہ داری ڈائریکٹر فائنانس طارق کلیم پر عائد ہوتی ہے۔ تنخواہوں میں تاخیر کا سلسلہ بڑھتاہی جا رہا ہے جامعہ کراچی کے پاس یوٹیلیٹیز کے بلز جمع کرانے تک کی رقم موجود نہیں، تاحال ماہ ستمبر کے بجلی کا بل ادانہیں کیا گیا جو چھ کروڑ روپے ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کسی بھی وقت جامعہ کراچی کی بجلی منقطع ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو لیبز میں موجود کروڑوں روپے کے کیمیکلز خراب ہونے اور دوسری طرف طلبہ کا تعلیمی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ ڈاکٹر حسان اوج نے شرکا کو بتایا کہ نومبر کی تنخواہ تو تعطل کا شکار ہوکر مل ہی جائے گی لیکن ماہ دسمبر کی تنخواہ ملنا مشکل ہے کیونکہ ماہ دسمبر میں وفاقی اور صوبائی ایچ ای سی سے گرانٹ نہیں ملتی۔ کسی بھی ادارے کے ڈائریکٹر فائنانس کا کام ادارے کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور فنڈز کی فراہمی کے لئے بھاگ دوڑ کرنا ہوتا ہے لیکن موجودہ ڈائریکٹر فائنانس طارق کلیم جامعہ کراچی کے لیے فنڈ ز کی فراہمی کویقینی بنانے کے بجائے اس کے لیے مشکلات کھڑی کرنے میں ہمہ وقت مصروف نظر آتے ہیں۔ تنخواہوں کے علاوہ مارننگ پروگرام کے جزوقتی اور ایوننگ پروگرام کے اساتذہ کو تدریس کی مد میں ملنے والا معاوضہ تقریبا دو سال سے تعطل کا شکار ہے، اسی طرح ایوننگ پروگرام میں خدمات انجام دینے والا لیب اسٹاف بھی ایوننگ کی مد میں ملنے والے معاوضے سے محروم ہے جو کسی بھی وقت ایوننگ پروگرام میں خدمات کی انجام دہی سے کنارہ کشی کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف میڈیکل کے بلز عدم ادائیگی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں موجود پینلز بھی بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے جامعہ کراچی کے ملازمین کو علاج معالجے کے لیے ملنے والی سہولت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہموں اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پرزور اپیل کی گئی کہ جامعہ کراچی کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹر فائنانس کی تعیناتی کوجلد ازجلد یقینی بنائیں اور جامعہ میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ اور ملازمین کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...