... loading ...
ملائیشیا کے انتخابات میں سابق وزیراعظم 97 سالہ مہاتیر محمد کو 53 برس بعد اسمبلی کی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کے سیاسی کیرئیر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے الیکشن کمیشن نے بتایا کہ لینگ کاوی جزیرے میں طویل عرصے سے حلقے سے منتخب ہونے والے مہاتیر محمد چوتھے نمبر پر آئے ہیں جبکہ 5 امیدوار مد مقابل تھے۔ مہاتیر محمد کے پاس دنیا کے معمر ترین وزیراعظم ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، جب وہ طویل عرصے بعد 2018 میں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے، اس وقت ان کی عمر کے 93 برس مکمل ہونے میں صرف 2 مہینے رہ گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عمر کی وجہ سے وہ سست ہیں لیکن اب بھی صحت مند نظر آتے ہیں، اس بار انہوں نے اپنی جماعت ہوم لینڈ فائٹرز پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا اور ریٹائر ہونے کی تجاویز کو ہنسی میں اڑا دیا تھا، انہوں نے الیکشنز سے قبل بتایا تھا کہ ان کے کامیاب ہونے کے اچھے امکانات ہیں۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے درمیان کھڑا ہوں اور باتیں کر رہا ہوں، میرا خیال ہے، معقول جوابات دے رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی بھی ایسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی جن کی سربراہی بدمعاش اور جیل میں جانے والے کر رہے ہیں، وہ بظاہر یونائیٹڈ ملائی نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کا حوالہ دے رہے تھے، جس کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق جیل جا چکے ہیں۔ مہاتیر محمد کو 1981 سے 2003 تک جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں آہنی ہاتھوں سے حکومت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن انہوں نے دنیا کے ہائی ٹیک مصنوعات برآمد کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل کرا دیا۔ مہاتیر محمد کی طویل لیڈرشپ کی وجہ سے سیاسی استحکام آیا اور انہیں جدید ملائیشیا کے بانی کا لقب دیا گیا، ان کے دور میں 1980 اور 1990 کی دہائی میں ہائی ویز اور انڈسٹریل پارکس کی تعمیرات ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ 15 سالہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپوزیشن کے پاکتن ہراپن (امید کا اتحاد) اتحاد کے پلیٹ فارم سے 2018 کے انتخابات میں حصہ لیا، اس دوران ووٹرز کے اندر غم و غصہ تھا کیونکہ اس وقت کے وزیراعظم نجیب رزاق کا سرکاری ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہد میں بڑے مالیاتی اسکینڈل میں کردار تھا۔ اصلاح پسند بلاک نے یو این ایم او اور نجیب کے خلاف شان دار فتح حاصل کی تھی، جنہیں بعد میں بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، مہاتیر محمد دوبارہ وزیراعظم بنے لیکن ان کی حکومت دو سال کے بعد اندرونی لڑائی کی وجہ سے گر گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جیل جانے والے سیاست دانوں کا اتحاد یو ایم این او کامیابی حاصل کرتا ہے تو نجیب رزاق کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تیسری بار وزیراعظم بننے کی پیش کش کی تھی لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی امکان نہیں ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ آخر میں عمر سب سے بڑی حریف ہوتی ہے۔ ملائیشیا کی یونیوسٹی آف نوٹنگم کے بریجٹ ویلش نے بتایا تھا کہ مہاتیر محمد کا وقت گزر چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...