... loading ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے پر امپائرنگ پر سوالات اٹھنے لگے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں شاداب خان نے اننگز کے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر سومیا سرکار کو آؤٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر انہوں نے شکیب الحسن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔ امپائر کی جانب سے شکیب الحسن کو آؤٹ قرار دیا گیا تاہم بنگلا دیشی کپتان نے فوراً ہی ریویو لے لیا، تھرڈ امپائر نے ٹی وی پر دیکھنے کے بعد شکیب کو آؤٹ قرار دیا تاہم بنگلا دیشی بیٹر امپائر کے فیصلے سے غیر مطمئن نظر آئے اور امپائر سے کچھ کہتے بھی دیکھے گئے تاہم فیلڈ امپائر نے انہیں گراؤنڈ سے باہر جانے کا کہا جس پر وہ گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ بعدازاں جب شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے مناظر کو قریب سے دیکھا گیا تو ایسا لگا کہ گیند پہلے بلے پر لگی اور پھر پیڈ سے ٹکرائی۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ٹی وی امپائر لینگٹن روزیری کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ سابق بھارتی کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے امپائر کی جانب سے شکیب الحسن کو آؤٹ قرار دینے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شکیب کا بلا زمین سے نہیں لگا، گیند بلے کو چھو کر گئی، بنگلا دیش کی ٹیم امپائرنگ کے برے فیصلے کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی ڈرامائی صورتحال دیکھنے کو ملی تھی، بارش کے فوری بعد میچ شروع کرنے پر بھی بنگلادیشی کپتان کو امپائر سے بحث کرتا دیکھا گیا تھا جبکہ سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی گیلی آؤٹ فیلڈ ہونے کے باوجود میچ فوری شروع کرنے کے امپائرز کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...