... loading ...
وفاقی حکومت نے پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے اور پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بتدریج پانچ ہزار اور دس ہزار ڈالر مالیت تک کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ حکام کے مطابق افغانستان جانے والے مسافروں کو صرف ایک ہزار ڈالر اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی اور اس کے لیے بھی انہں ڈکلیئریشن فارم جمع کروانا ہوگا البتہ افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر تمام مممالک جانے والے مسافروں کو اپنے ساتھ دس ہزار ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستیاب نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پانچ ہزار ڈالر سے زائد رقم ہونے پر ڈیکلیئریشن جمع کروانا ہوگا جس کے لیے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس ترمیمی نوٹیفکیشن کے ذریعے بیگج رولز میں ترامیم کر دی گئی ہیں۔ رولز کے مطابق افغانستان کے علاوہ دوسرے تمام ممالک جانے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ایک ہزار ڈالر، پانچ سے اٹھارہ سال کی عمر کے لوگوں کو پانچ ہزار ڈالر اور اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کو دس ہزار ڈالر اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پانچ ہزار ڈالر سے زائد رقم اپنے ساتھ لے جانے والے تمام مسافروں کو ڈکلیئریشن فارم جمع کروانا ہوگا، کسٹمز حکام کے مطابق افغانستان کے علاوہ دوسرے تمام ممالک جانے والے مسافروں کو پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ایک ہزار، پانچ سال سے اٹھارہ سال تک کی عمر کے لوگوں کو پانچ ہزار ڈالر کی رقم اپنے ساتھ لے جانے کیلئے ڈکلیئریشن فارم جمع نہیں کروانا ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ رقم نکلنے والے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے ترامیمی رولز میں پاکستان آنے والے اور پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئے کسٹمز ڈکلیئریشن فارم بھی متعارف کروا دیا ہے۔ کسٹمز ڈیکلیئریشن بیرون ملک روانگی سے قبل الیکٹرانیکلی بھی جمع کروایا جاسکے گا یا پھر روانگی کے موقع پر ایئرپورٹ پر مینوئیلی جمع کروانا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسی طرح پاکستان آنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ دس ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی یا دیگر ممنوعہ سامان کی کسٹمز ڈیکلیئریشن جمع کروانا ہوگی۔ یہ کسٹمز ڈکلئیریشن بھی الیکٹرانیکلی جمع کروائی جاسکے گی یا پھر موقع پر ائیر ہورٹ پر اترنے کے بعد مینوئیلی جمع کروانا ہوگی۔ مسافروں کو اپنے ساتھ لائی جانے والی جیولری ،سونا و دیگر قیمتی سامان بھی ڈکلیئر کرنا ہوگا۔ کسٹمز حکام کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے اور پاکستان آنے والے مسافروں پر اپنے ہمراہ غیر ملکی کرنسی لانے اور لے جانے کیلئے مذکورہ ترامیمی بیگج رولز کے علاوہ کسٹمز ریگولیشنز کا اطلاق بھی ہو گا۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...