... loading ...
انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیدی، انگلینڈ نے فل ڈین سالٹ کے جارحانہ 87 رنز کی بدولت 170 رنز کا ہدف 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز 3-3 سے برابر کردی، فلپ ڈین سالٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سات میچوں کی سیریز کے چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ کے لیے کپتان بابراعظم کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر محمد حارث میدان میں آئے اور ایک چھکا بھی لگایا۔محمد حارث پراعتماد بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے اورتیسرے اوور میں گلیسن کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، اس وقت پاکستان نے سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے تھے۔شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔حیدر علی آئوٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے جنہوں نے 14 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔کپتان بابراعظم اور افتخار احمد نے چوتھی وکٹ پر اچھی شراکت کی، اس دوران بابر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔افتخار احمد 21 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔آصف علی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بناسکے اور ڈیوڈ ویلی کی وکٹ بنے۔محمد نواز آخر میں بیٹنگ کے لیے آئے اور 7 گیندوں میں ایک شان دار چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔کپتان بابراعظم نے آئوٹ ہوئے بغیر 87 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے اور انہوں نے 59 گیندوں کا سامنا کیا۔بابراعظم نے اس دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کیے اور تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور55 رنز کی شراکت قائم کی۔الیکس ہیلز چوتھے اوور میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔فل سالٹ کا ساتھ دینے کے لیے دوسرے نمبر پر ڈیوڈ ملان بیٹنگ کے لیے آئے اور 18 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آئوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری تو اسکور 128 رنز تک پہنچ چکا تھا۔فل سالٹ نے بین ڈوکیٹ کے ساتھ شراکت میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 170 رنز بنا کر ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔اوپنر فل سالٹ نے آئوٹ ہوئے بغیر 41 گیندوں پر 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔بین ڈوکیٹ نے 16 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز تین ، تین میچز سے برابر ہو گئی ہے اور دونوں ٹیمیں ساتویں میچ کے لئے کل اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...