... loading ...
پاکستان نے سات میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دیکر سیریز2-2سے برابر کر دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے،167رنز کا ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 163رنز پر آئوٹ ہوگئی، لیام ڈاسن اور ہیری بروک 34،34 رنز بناکر نمایاں رہے، حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ انگلینڈ کے کپتان معین علی نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے 7میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کے اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم نے ایک بار پھر اچھا آغاز فراہم کیا،پاکستان نے ڈاسن کے پہلے اوور نے ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز حاصل کیے،ریس ٹوپلے کے دوسرے اوور میں محمد رضوان نے دو دلکش چوکے مارے۔انگلینڈ کی جانب سے تیسرا اوور اولی اسٹون نے کروایا، جس میں پاکستان کو 8 رنز حاصل ہوئے۔چوتھے اوور میں بھی پاکستان کو 8 رنز ملے جبکہ پانچویں اوور میں 2 چوکوں کی مدد سے 11 رنز بٹورے، اس موقع پر پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 42 رنز تھا۔انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ساتواں اوور کروانے کیلئے گیند عادل رشید کو تھمائی، انہوں نے اپنے پہلے اوور میں 7 رنز دئیے۔آٹھویں اوور میں بابر اعظم نے دو اچھے شارٹس کھیل کر 2 گیندوں کو بائونڈری کے باہر پہنچایا، اس اوور میں 12 رنزحاصل ہوئے۔عادل رشید نے نویں اوور میں نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے صرف 3 رنز دیے، اس موقع پر پاکستان کا اسکور 74 تھا جبکہ اس کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔پاکستانی ٹیم نے دسویں اوور میں 8رنز حاصل کیے اور محمد رضوان نے 38 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کیے، اس موقع پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے مجموعی طور پر 82 رنز بنا لیے تھے۔گیارہویں اوور نے محمد رضوان نے عادل رشید کو شاندار چھکا مارا۔ڈاسن کے اوور میں بابر اعظم اونچا شارٹ کھیلتے ہوئے ڈوکیٹ کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 28 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔محمد رضوان کا ساتھ دینے شان مسعود کریز پر پہنچے، پاکستان نے تیرہویں اوور میں 6 رنز حاصل کیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے 13 اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 104 رنز بنا لیے ۔مارک ووڈ کی جگہ ڈیبیو کرنے والے اولی اسٹون نے چودہویں اوور میں 9 رنز دئیے۔پاکستان نے پندرہویں اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کھو کر 120 رنز بنائے ۔19ویں اوور میں ڈیوڈ ولی نے شان مسعود کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، وہ 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس اوور میں انہوں نے صرف 6 رنز دئیے۔بعد ازاں، بیسویں اور آخری اوور کی پہلی گیند پر خوشدل شاہ ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور 3 گیندوں پر 2 رنز بنا کر معین علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔اسی اوور کی دوسری گیند پر ایک بار پھر اس سیریز میں شاندار بیٹنگ کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 67 گیندوں پر 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔تیسری گیند پر محمد آصف نے تیسری گیند پر اس کے بعد آخری گیند پر شاندار چھکے مارے، اس طرح پاکستان نے 166 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلے سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے، جنہوں نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ لیام ڈاسن نے 32 رنز دے کر ایک اور ڈیوڈ ولی نے 31 رنز کے عیوض ایک وکٹ حاصل کی۔167کے تعاقب میں انگلش کے اوپنر نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوور میں ہی محمد نواز نے سالٹ کو محمد وسیم جونیئر کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 8 رنز بنائے ۔دوسرے اوور کروانے کیلئے بابر اعظم نے گیند محمد حسنین کو تھمائی، جنہوں نے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور دوسری گیند پر الیکس ہیلز کو 5 رنز پر کیچ آئوٹ کروایا، عثمان قادر نے ایک شاندار کیچ تھاما، چھٹی گیند پر ویل جیکس کو بولڈ کر دیا۔انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب کے خراب آغاز کیا، اور 2 اوور کے اختتام پر 14 رنز پر 3 کھلاڑی پولین لوٹ گئے تھے۔تیسرا اوور محمد وسیم جونیئر نے کروایا، انہیں پہلی گیند پر چوکا پڑاتاہم باقی گیندیں اچھی کروائیں اور 7 رنز دئیے۔محمد حسنین نے اپنی بائولنگ جاری رکھی اور دوسرے اوور میں ہی اچھی گیندیں کروائیں، ان کے اس اوور میں 6 رنز بنے، چوتھے اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے۔پانچویں اوور میں بین ڈوکیٹ نے محمد وسیم جونیئر کو لگاتار تین چوکے رسید کیے اور 15 رنز حاصل کے۔حارث رف کی پہلی گیند پر محمد نواز نے ہیری بروکس کا آسان کیچ چھوڑ دیا، انگلینڈ نے چھٹے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز حاصل کیے۔انگلینڈ نے پاور پلے کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے ۔کپتان بابر اعظم نے ساتواں اوور کروانے کیلئے گیند افتخار احمد کو دی، انہوں نے نپی تلی بائولنگ کرتے ہوئے اپنے پہلے اوور میں صرف 5 رنز دئیے۔آٹھویں اوور میں محمد نواز نے اچھی بالنگ جاری رکھی، اور دوسری گیند پر بین ڈوکیٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، ان کے ریویو لینے کا فیصلہ بھی درست ثابت نہیں ہوا اور ٹی وی امپائر نے انہیں آٹ قرار دیا، وہ 33 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔اس طرح پاکستان نے چوتھی کامیابی حاصل کی اور 57 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے 4 بلے باز پولین لوٹ چکے تھے۔نویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹیں کھو کر 63 رنز بنائے تھے۔محمد نواز کی پہلی گیند پر بروکس نے چھکا مارا جبکہ معین علی نے تیسری گیند پر پہلے چوکا جڑا اس کے بعد چوتھی گیند پر بلند و بالا چھکا لگایا، اور اس دسویں اوور میں 19 رنز حاصل کیے۔انگلینڈ نے دسویں اوور کے اختتام پر 4 وکٹ پر 82 رنز بنائے، اسے جیتنے کیلئے بقیہ 10 اوورز میں 85 رنز کی ضرورت تھی۔گیارہویں اوور میں افتخار احمد نے صرف 5 پانچ رنز دئیے۔بارہویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 96 رنز بنائے، حارث رف کے اس اوور میں 9 رنز بنے۔افتخار احمد نے اپنے چار اوورز میں اچھی بالنگ کرتے ہوئے صرف 23 رنز دئیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔محمد نواز نے معین علی کو بولڈ کردیا، وہ 20 گیندوں پر 29 رنز بناسکے، محمد نواز نے 35 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔گزشتہ میچ میں اچھی بلے بازی کرنے والے ہیری بروکس کو محمد وسیم نے محمد حسنین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا، وہ 29 گیندوں پر 34 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 116 رنز بنائے اور اسے میچ جیتنے کیلئے آخری 5 اوورز میں 51 رنز کی ضرورت تھی۔سترہویں اوور میں ولی نے دو لگاتار چوکے مارے تاہم حارث رئوف نے تیسری گیند پر ان کو بولڈ کر دیا۔اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر ڈاسن نے محمد حسنین کو کور کے اوپر سے کھیل پر 6 رنز حاصل کیے اس کے بعد چار مسلسل گیندوں پر چار چوکے مار کر انگلینڈ کی جیت کے قریب پہنچا دیا،انہوں نے اس اوور میں 24 رنز بٹورے۔انیسویں اوور میں حارث رف نے جارح مزاج ڈاسن کو اس کے بعد اسٹون کو بولڈ کردیا۔آخری اوور میں انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 4 رنز کی ضرورت تھی تاہم مہمان ٹیم کے آخری پولین لوٹنے والے پلیئر ریسی ٹاپلی تھے جو محمد وسیم جونیئر کی گیند پر رن لینے کی کوشش میں شان مسعود کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے اور اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کو تین رنزسے شکست دیدی ۔پاکستانی بائولر حارث رئوف مین آف دی میچ قرار پائے ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...