... loading ...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ حساس معلومات رکھنے والے 500 پاکستانیوں نے شہریت چھوڑ دی ہے، جس پر ان کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا جہاں سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ حساس معلومات رکھنے والے 500 پاکستانیوں کی جانب سے ملکی شہریت ترک کرنے کا انکشاف ہوا۔ پی اے سی میں نادرا میں کام کرنے والے 16 افسران کی دُہری شہریت کا بھی انکشاف ہوا، جس پر کمیٹی نے وزارت قانون کو دُہری شہریت سے متعلق نیا بل لانے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس دوران افغان مہاجرین کے حوالے سے استفسار پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن ایپلی کیشن فارم کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹس کا حصول شروع کر دیا گیا ہے۔ نور عالم نے سوال کیا کہ ان مہاجرین کے بارے میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں، جنہوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں، مجھے معلوم ہے کہاں کارڈ بنتے تھے، جس پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ تھا آپ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے استفسار کیا کہ نادرا میں کتنے افسران دُہری شہریت کے حامل ہیں، جس پر چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ اس وقت 16 ایسے افسران نادرا میں تعینات ہیں، جن کے پاس دُہری شہریت ہے اور دُہری شہریت رکھنا کوئی جرم نہیں ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان نے چیئرمین نادرا کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور نور عالم خان نے کہا کہ اہم عہدوں اور اداروں میں دُہری شہریت کے حامل افراد کو تعینات کرنے سے حساس معلومات لیک ہو سکتی ہے، کیا وزیراعظم، صدرمملکت، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی یا چیف جسٹس دُہری شہریت والے ہوسکتے ہیں۔ سیکرٹری قانون نے کمیٹی کے استفسار پر بتایا کہ دُہری شہریت کے حوالے سے قانون میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکرٹری قانون کو اس حوالے سے نیا بل لانے کی ہدایت کر دی جبکہ چیئرمین نادرا نے دوران اجلاس انکشاف کیا کہ سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ حساس معلومات رکھنے والے 500 پاکستانیوں نے ملکی شہریت ترک کر دی ہے، جس پر پی اے سی نے شہریت چھوڑنے والوں کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...