... loading ...
دہلی ہائی کورٹ نے ایمازون کو حکم دیاہے کہ وہ پاکستان میں تیار کردہ “روح افزا” کو بھارت میں فروخت ہونے والی ای ریٹیل اشیا کی اپنی فہرست سے ہٹا دے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ “روح افزا” ایک ایسا مشروب ہے جسے بھارتی عوام ایک صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کی کوالٹی پر بھارت کے ‘فوڈ سیفٹی اور اسٹینڈرڈ ایکٹ’ اور ‘لیگل میٹرولوجی ایکٹ’ کا اطلاق ہوتا ہے۔ اور بھارت میں اسے تیار کرنے والے کمپنی ‘ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن’ اس پر عمل کرتی ہے۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ ایک امپورٹڈ پروڈکٹ کو، اسے تیار کرنے والوں کی جانب سے مصنوعات کی مکمل تفصیلات دیے بغیر ہی، ایمازون پر بھارت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی جج پرتبھا ایم سنگھ کی صدارت والی بنچ نے ایمازون کو 48 گھنٹے کے اندر”روح افزا” کو اپنی فہرست سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایمازون نے “روح افزا” کے نام سے ایک مماثل پروڈکٹ کو اپنی ریٹیل اشیا کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے حالانکہ عرضی گزار (ہمدرد نیشنل فاونڈیشن) نے ایسا کرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب کوئی صارف ایمازون پر پاکستانی ہمدرد کے تیار کردہ “روح افزا” پر کلک کرتا ہے تو وہ ہمدرد لیباریٹریز (انڈیا) کے ویب پیج پر پہنچ جاتا ہے، جس سے وہ اس غلط فہمی کا شکار ہو جاتا ہے کہ یہ بھارتی ہمدرد کا تیار کردہ ہے۔ عدالت کا کہنا تھا،”اس سے صارفین ہمدرد وقف لیباریٹریز پاکستان کے تیار کردہ “روح افزا” کو عرضی گزار کے تیار کردہ مشروب سمجھ لیتے ہیں اور غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔”عدالت نے مزید کہا کہ چونکہ ایمازون ایک’معاونت کار’ کا کردار ادا کرتا ہے اس لیے یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی اشیا کے فروخت کنندہ اور اس کی تمام تفصیلات درج کرے۔ عدالت نے ایمازون کو حلف نامہ داخل کرکے یہ وضاحت کرنے کے لیے بھی کہا کہ وہ “روح افزا” کے حوالے سے تمام تفصیلات اپنی فہرست میں درج کرے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...