... loading ...
امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے موجودہ مالیاتی بجٹ اور اس کے آڈٹ کے بارے میں ‘عام طور پر قابل اعتماد’ معلومات ظاہر کی ہیں جو آزادی کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ رپورٹ امریکی کانگریس کو بھیجی گئی ہے اور پالیسی سازی پر اثرانداز ہوتی ہے، تاہم پاکستان کو اب بھی ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مالیاتی شفافیت کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی۔ رپورٹ میں پتا چلا کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے 141 ممالک کا جائزہ لیا گیا، ان میں سے 72 نے مالیاتی شفافیت کے لیے درکار کم سے کم تقاضے پورے کیے جبکہ 68 نے وہ تقاضے پورے نہیں کیے۔ ورلڈ بینک گروپ المنائی ایسوسی ایشن کے صدر انیس دانی نے کہا کہ ‘پاکستان کے بارے میں رپورٹ خطے کے کچھ دوسرے ممالک جیسے بنگلہ دیش اور ازبکستان کے مقابلے میں نسبتا بری نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ (پاکستان کے) بجٹ میں معلومات کو عام طور پر قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے اور آڈٹ کا سپریم ادارہ آزادی کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی آڈٹ رپورٹس کو ‘عوامی طور پر ایک معقول مدت کے اندر دستیاب کیا گیا اور ٹھوس نتائج فراہم کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت ‘قانون یا ضابطے پر چلتی ہے اور قدرتی وسائل نکالنے کے معاہدوں اور لائسنس دینے کے معیار اور طریقہ کار کی عملی طور پر پیروی کرتی نظر آتی ہے اور قدرتی وسائل نکالنے کے ٹھیکوں کے بارے میں بنیادی معلومات عوامی طور پر دستیاب ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نظرثانی کی مدت کے دوران پاکستانی حکومت نے اپنے بجٹ اور سال کے اختتام کی رپورٹ کو وسیع پیمانے پر اور عوام کے لیے آسانی سے قابل رسائی بنایا لیکن اس نے ‘مناسب مدت کے اندر اپنی ایگزیکٹو بجٹ تجویز شائع نہیں کیں۔ تاہم رپورٹ میں شکایت کی گئی کہ حکومت نے قرضوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں محدود معلومات شائع کیں البتہ عوامی طور پر دستیاب بجٹ دستاویزات میں حکومت کے زیادہ تر منصوبہ بند اخراجات اور آمدنی بشمول قدرتی وسائل کی آمدنی کے سلسلے کی کافی حد تک مکمل تصویر فراہم کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کا انٹیلی جنس بجٹ ‘مناسب سویلین نگرانی کے تابع نہیں ہے۔
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...
ہمیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم مُنیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے اور اسے سیاست کہا جارہا ہیعلیمہ ، عظمیٰ ، نورین خان کیا یہ مقبوضہ پاکستان ہے؟ ہم پر غداری کے تمغے لگا دیے جاتے ہیں،9 مئی ہمارے خلاف پلان ک...
78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی 6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں ک...
عین الحلوہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون کی وحشیانہ بمباری ، متعدد زخمی ہوگئے شہدا کیمپ کے اپنے نوجوان ہیں، حماس نے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کردیا جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوہ کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں13فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واق...
جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کرینگے،ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کیخلاف ہو، ترمیم نے قانون کو غیر مؤثر کر دیا،ہر کوئی سیاہ پٹیاں باندھے گا،اپوزیشن اتحاد ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہ...
92 بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیے گئے، 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات درج ، ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد ، ترجمان پنجاب حکومت دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کرنے کا فیصلہ،سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کیخلاف مواد پر...
28ویں 29 ویں اور 30ویں ترامیم کے بعد حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ترامیم ملک و قوم کیلئے نہیں چند خاندانوں کے مفاد میں لائی گئیں،میٹ دی پریس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 وی...
موٹر سائیکل سواروں کابھاری چالان ظلم ،دھونس ، دھمکی مسئلے کا حل نہیں،جرمانوں میں کمی کی جائے ہیوی ٹریفک چالان اور بندش احسن اقدام ، لیکن یہ مستقل حل نہیں،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا کہ کسی قانون کا بننا اور اسکے نفاذ کا طر...
نئی تحریک شروع پارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے،حزب اختلاف کی نئی تحریک کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا ہے،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہے عوام کی بالادستی ہونی چاہیے تھی،محمود خان اچکزئی حکومت نے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا تو پھر بیٹھ کر اس کا علاج کریں گے ،تحریک اقتدار کیلئے نہیں آئین...