... loading ...
بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے فصلوں کی تباہی اور منڈیوں میں سپلائی کم ہونے کے باعث کراچی کی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 480 روپے ہوگئی جبکہ پیاز کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے پیاز اور ٹماٹر قیمتوں میں 60 سے 90 روپے فی کلو اضافے سے ان کی قیمت 110 اور 150 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ایک صارف نے بتایا کہ گلشن اقبال کے معروف سْپر اسٹور میں ایک کلو ٹماٹر 480 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔رواں سال جولائی کے بعد سے بلوچستان اور سندھ میں تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے سڑکوں کی بدحالی کے باعث فصلیں تباہ ہونے سے منڈیوں میں سپلائی کم ہوئی ہے۔دونوں صوبوں میں سیلابی صورتحال کے باعث سپلائی میں کمی کے باعث آنے والے دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔خوردہ فروش بھی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرانے اسٹاک کو دگنے دام میں فروخت کررہے ہیں۔حالیہ مہنگائی نے صارفین کو بھی شدید متاثر کیا ہے جو آنے والے دنوں میں سبزیوں بالخصوص پیاز اور ٹماٹر کی شدید قلت کے خوف سے قیمتوں میں مزید اضافے سے پریشان ہیں۔روز مرہ کی مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے کئی صارفین نے اپنی روزمرہ کی خریداری بھی کم کردی ہے، ایسے میں صرف آلو ہی 60 سے 50 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جو عوام کی قوت خرید کی دسترس میں ہے۔شملہ مرچ 320 روپے فی کلو، لوکی 200 روپے فی کلو اور تورائی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہیں جبکہ گوبی کی قیمت 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ کھیرے 200 روپے فی کلو ، ہرا دھنیا اور پودینا کی ایک گڈی 30 روپے جبکہ بھنڈی کی قیمت 250 سے 320 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔فلاحی انجمن ہول سیل سبزی منڈی سپرہائی وے کے صدر حاجی شاہجہان نے بتایا کہ بلوچستان میں ٹماٹر اور پیاز کی آمد 10 فیصد تک محدود ہو گئی ہے جبکہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان، سیلابی پانی کھڑا ہونے اور بلوچستان سے کراچی جانے والی سڑکوں کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی وجہ سے سندھ میں صرف 30 فیصد اشیا ہول سیل مارکیٹ میں پہنچ رہی ہیں۔ ضلع سوراب کی یونین کونسل مارہ کے ایک کاشتکار عبدالحمید نے دعویٰ کیا کہ صرف 10 فیصد پیاز اور ٹماٹر کراچی پہنچ رہے ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کاشتکاروں کی 90 فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیلاب اور بارشوں سے کاشتکاروں کے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔عبدالحمید نے کہاکہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے ہمیں کوئی مدد نہیں ملی’، یوریا اور ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) یوریا بیگ کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 50 کلو گرام کے تھیلے بالترتیب 2400 اور 12ہزار روپے میں فروخت ہورہے ہیں جو پچھلے سال بالترتیب 1780 اور 6ہزار روپے میں فروخت ہورہے تھے، اضافے کی بڑی وجہ مزدوری اور سامان کے نقل و حمل میں ریکارڈ اضافہ ہے۔سندھ کے نگرپارکر اور ٹنڈو اللہ یار میں سبزیوں کے کاشتکار وکی جے پال نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے سندھ کے علاقوں میں سبزیوں کی 75 فیصد فصلیں تباہ کر دی ہیں اور صرف 25 فیصد باقی رہ گئی ہیں جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہت سے علاقوں میں زمین کے خشک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد ان کے گھروں کی تعمیر نو کی کوششیں کی جائیں گی۔پیاز اور ٹماٹر کی نئی فصل عموماً ستمبر سے اکتوبر میں آتی ہے تاہم کئی کاشتکار نئے بیج اگانے کی دوبارہ کوشش کر رہے ہیں لیکن اس میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کسی بھی سنگین غذائی بحران کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...