... loading ...
یوم عاشور مسلم تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ اسی روز نواسہ رسول ، جگر گوشہ بتول کو کوفہ میں شہید کیا گیا۔ یہ تاریخ مذاہب کے تاریخی پس منظر میں بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ یوم عاشورہ کا سراغ مختلف روایات اور تاریخی کتب میں نہایت اہم ترین واقعات کے حوالے سے ملتا ہے جن میں سے چند ایک یہاں بیان کیے جارہے ہیں۔
(۱) اللہ رب العزت کی تخلیقِ کائنات کی اسکیم میں اس تاریخ کو نہایت اہمیت حاصل ہے چنانچہ زمین و آسمان اور قلم اسی تاریخ کو تخلیق کیے گئے۔
(2) اولین پیغمبر اور ابوالبشر حضرت آدم ؑ کو یوم عاشور کو پیدا کیا گیا۔
(3) حضرت آدم ؑ کی توبہ بھی اس روز قبول ہوئی۔
(4) حضرت ادریسؑ کو یوم عاشور کے روز ہی چوتھے آسمان پر اٹھایا گیا تھا۔
(5) حضرت نوحؑ کی کشتی سیلاب سے محفوظ ہو کر کوہِ جودی پر اسی روز لنگرانداز ہوئی۔
(6) حضرت ابراہیمؑ پر یوم عاشور کو ہی آگ گلِ گلزار ہوئی۔
(7) حضرت اسماعیلؑ کی پیدائش کا واقعہ بھی یوم عاشور کا ہے۔
(8)حضرت یوسفؑ کو قید خانے سے اسی دن رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔
(9)حضرت یوسفؑ کی اپنے والد محترم حضرت یعقوب ؑ سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات کا دن بھی یہی ہے۔
(10) حضرت موسیٰ ؑ اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات بھی اسی تاریخ کو ملی۔
(11)حضرت موسیٰؑ پر توریت اسی روز نازل ہوئی۔
(12) حضرت سلیمان ؑ کو بے مثال بادشاہت اسی روز واپس ملی۔
(13) حضرت ایوبؑ کو سخت ترین اور صبر آزما بیماری سے شفا اسی دن نصیب ہوئی۔
(14) حضرت یونسؑ چالیس روز مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے بعد اسی روز نکالے گئے۔
(15) حضرت یونسؑ کی قوم کی توبہ اسی روز قبول ہوئی اور ان کے اوپر سے عذاب ٹلا ۔
(16) حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش یوم عاشور کو ہوئی تھی۔
(17) حضرت عیسیٰ ؑ کو یہودیوں کے شر سے نجات دلا کر اسی دن آسمان پر اٹھایا گیا۔
(18 دنیا میں پہلی بارانِ رحمت کے لیے اللہ رب العزت نے اسی دن کو منتخب فرمایا۔
(19) قریش قبل از اسلام دور میں خانہ کعبہ پر نیا غلاف اسی دن ڈالتے تھے۔
(20) خاتم النبین حضور اکرمؐ نے حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ سے نکاح اسی تاریخی دن فرمایا تھا۔
(21) اللہ رب العزت نے کائنات کے قیام کی اسکیم اسی دن کے حوالے سے رکھی ، چنانچہ مستند تاریخی کتب میں مختلف روایتوں کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت بھی یوم عاشور کو برپا کرے گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کے لیے قانونی عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کا دورہ کیا جس کے دوران انھوں نے جناح ہاؤس کا بھی جائزہ لیا۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کو...
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی بمشکل تمام اختتام کے بعد الیکشن کمیشن نے اب مخصوص نشستوں پر پارٹیوں کے کوٹے کے اعلان کو التوا میں ڈال کر میئر کے انتخاب اور کراچی کے مختلف حلقوں سے عوام کے ووٹ لے کرمنتخب ہونے والے کونسلروں کو اختیارات دینے کاراستہ بند کیاہوا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب ...
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ...
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک روحانی اور صوفی ازم پر یونیورسٹی قائم کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعدپورے ملک میں شدید ہنگامہ آرائی جاری ہے،صورت حال کے بارے میں جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق شہر میں کسی بھی مقام پر تحریک انصاف کے کسی سطح کے قائدین نظر نہیں آئے جس ک...
چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے گزشتہ روز پاکستان کو چین کی جانب سے غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان حکام کو تلقین کہ پاکستان میں سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے، سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر سیاسی استحکام لائیں تاکہ پاکستان معاشی اور داخلی سطح پر ہمارے ساتھ آگے بڑھ سکے ہر معاملے پر آ...
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب میں قانونی ماہرین نے رائے ظاہر کی ہے کہ امریکی قید میں پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ جتنی سیاسی جنگ ہے اتنی ہی قانونی جنگ ہے، قانونی راستے تلاش کرنے کے علاوہ، حکومت پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کی...
سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آئین استعمال کر سکتے ہیں، انتخابات والے فیصلے پر نظرِ ثانی کا وقت اب گزر چکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کے س...
انسانی حقوق کے نامور اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ ہ عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔کراچی سٹی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن جناح آڈیٹوریم میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے اپنے ملک کی غلطیوں کے لیے مع...
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں، ایس سی او کے اس اجلا میں روس، چین، بھارت اور پاکستان کے علاوہ وسطی ایشیا کے 4 ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔ گوا کے اس اہم اجلاس میں روس کے وزیر خارج...
آج مئی کا پہلا دن ہے،آج مزدوروں کا دن ہے۔دنیا بھر میں ’ہر سال یکم مئی ’یوم مزدور‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اس کی ابتدا 1886 سے امریکہ کے شہر شکاگو سے ہوئی۔ اس دن بہت سے ممالک میں شکاگو میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مذاکرات کرنے پر تیارہیں،لیکن اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضر...
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای...