... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان اپنی دولت کا پچاس فیصد حصہ لے آئیں تو پاکستان بحران سے نکل جائیگا،حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈوں سے نہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان اور مظاہروں میں شریک لوگوں پر تشدد کرنے والوں کے چہرے ہمیں یاد ہیں جن سے حساب لیں گے، بیورو کریسی اور پولیس شریف خاندان کی غلامی سے باہر آجائے، حمزہ کی حکومت جلد ختم ہوجائے گی ، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ساری باتیں اور چیزیں انٹرنیٹ پر موجود ہوں گی،نئی حکومت نے پیٹرول، بجلی، گیس ہر چیز کی قیمتیں بڑھا دیں، گزشتہ دو ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ،جولائی میں مہنگائی مزید اور بڑھ جائے گی، دو جولائی کو میں اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کروں گا ۔ منگل کو عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عوام پر مہنگائی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 2 جولائی کو اسلام آبادمیں جلسے کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی اور حکومتی اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تقاریر کے متن کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو مزید دلدل میں گرنے سے بچانے کے لئے واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔عمران خان نے پارٹی ذمہ داران کو مہنگائی پر عوام کی بھرپور ترجمانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے خود کو ریلیف دینے کے لیے عوام کو بدترین مہنگائی کی اذیت ناک تکلیف میں مبتلا کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل، بددیانت اور بدنام گروہ نے اپنی چوری بچانے کے لئے بغیر تیاری اقتدار پر قبضے کی سازش کی، 2018 میں تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو معیشت دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی تھی، آئی ایم ایف شرائط، کمزور معیشت اور کورونا کے باوجود عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے 9 ہفتوں میں مہنگائی کی صورت میں عوام سے اپنی غلامی کی قیمت وصول کی، ان تجربہ کار چوروں کے زیر سایہ حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے، متنبہ کیا تھا کہ نہایت محنت سے کھڑی کی گئی معیشت سیاسی عدمِ استحکام کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت غیرملکی سازش کے تحت آئی ہے، یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے، دوماہ ہو گئے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، دوماہ میں سٹاک مارکیٹ بھی نیچے گرگئی ہے، دوماہ سے روپیہ کی قدرمسلسل کم کورہی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت میں ملک صحیح سمت میں جارہا تھا، آئی ایم ایف نے بھی ہماری حکومت کی کارکردگی کوسراہا، کونسی قیامت آگئی دوماہ میں مہنگائی آسمان پرپہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ قوم باہر نکل کر مظاہرے کر رہی ہے، جمہوریت میں ڈنڈے استعمال کرنے کے بجائے لوگوں کے مسائل کو حل کریں، ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کیا ہوا دوماہ میں اتنی لوڈشیڈنگ کیوں بڑھ گئی؟، کیا آپ لوگوں کی تیاری نہیں تھی، پاورپلانٹس میں بجلی بھی نہیں بن رہی اور قوم کیپسٹی پیمنٹ ادا کررہی ہے، مسلم لیگ(ن)نے امپورٹڈ کوئلے پرپلانٹ لگائے، ساہیوال پلانٹ جس نے بنایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، ساہیوال پلانٹ کی وجہ سے ماحولیات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔عمران خان نے کہاکہ سازش کرکے اقتدارمیں آگئے ہیں تو کہتے ہیں سارا کچھ عمران خان نے کیا، اگر ہم نے سارا کچھ کیا تو ہمیں اقتدارمیں رہنے دیتے، ہماری حکومت بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھی، ہماری حکومت نے کورونا کے باوجود عوام کوریلیف دیا، کورونا کے دوران دنیا میں مہنگائی بڑھی، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ڈیزل، پٹرول، بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی، کونسی قیامت آئی ہے تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان پرچلی گئیں، ابھی تولوگوں کوبجلی کے بل آنے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ سارا وقت اپنی چوری بچانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، یہ عوام پرشیلنگ کررہے ہیں، چوری بچانے کے بجائے عوام کوریلیف دیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پچیس مئی کو چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، آمریت میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا تھا۔ عمران خان نے کہاکہ ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ بیرون ملک ہاتھ پھیلا رہے ہیں کوئی ان کی مدد نہیں کر رہا، فری میں کوئی مدد نہیں کرتا، یہ سمجھتے ہیں ظلم اور تشدد کر کے لوگوں کو کنٹرول کر لیں گے ایسا نہیں ہوگا، جولائی میں لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی بڑھے گی۔عمران خان نے کہا کہ ہفتے کی شام کو پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی احتجاج کریں گے، ہفتے کو بڑے شہروں میں بھی پرامن احتجاج کریں گے، ہم زندہ قوم بن کر سب احتجاج میں شرکت کریں گے، جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، ڈنڈے، شیلنگ سے کبھی بھی جمہوریت نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...