... loading ...
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ طور پر پہلا معاہدہ طے ہونے کے امکانات ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل بحیرہ احمر میں دو جزائر کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل کرنے کی سعودی اپیل پر غور کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پہلے سے ہی ریاض اور یروشیلم کی جانب سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات اٹھائے جانے کی خبریں بین الاقوامی میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اس معاہدے کو طے کروانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا کی توجہ بحیرہ احمر (Red Sea) میں واقع تیران اور صنافیر جزائر کی خود مختاری مصر سے سعودی عرب کو منتقل کرنے پر مرکوز ہے۔ اس حوالے سے مصری پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ نے ان جزائر کو ریاض منتقل کرنے کی منظوری دے دی، لیکن 1979 کے اسرائیل مصر امن معاہدے کی وجہ سے، جزائر کی خود مختاری کی منتقلی کے عمل کو پورا کرنے کے لیے اسرائیل کی منظوری بھی ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اپنے مشرق وسطی کے دورے کے دوران اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کرنے اور اسرائیل میں رکنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کو امریکی صدر کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسرائیل فلسطین تنازع میں سعودی عرب کے فلسطین کی حمایت میں کھڑے ہونے کی وجہ سے ممالک کے درمیان تعلقات کو باقاعدہ طور پر معمول پر لانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ یوکرین میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے عالمی بحران کے بعد اب امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے اور تیل کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...