... loading ...
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ بنے گی اور نیٹو ممالک کے ایک، ایک انچ کا بھرپور طاقت سے دفاع کیا جائے گا۔ ہاوس ڈیموکریٹک کاکس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بتایا کہ جی-7 ممالک نے روس کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔7 ممالک (امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ)کے گروپ جی-7 نے اہم مصنوعات کے لیے روس کو حاصل سب سے پسندیدہ ملک(موسٹ فیوریٹ نیشن) کا درجہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے نتیجے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں روس کی رکنیت کے فوائد منسوخ ہو جائیں گے۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری جنگ عظیم کے مترادف ہوگی، جسے ہمیں ہر صورت روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔تاہم جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے 12 ہزار فوجیوں کو روس سے منسلک سرحدوں(لٹویا، ایسٹونیا، لتھوانیا اور رومانیہ) پر بھیج دیا ہے۔انہوں نے یوکرین میں تیسری عالمی جنگ نہ لڑنے پر زور دیا لیکن ایک واضح پیغام بھیجنے کا عزم کیا کہ ہم نیٹو کے علاقے کے ہر انچ کا دفاع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں روس کے خلاف نہیں لڑیں گے لیکن نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تصادم سے تیسری عالمی جنگ ہو گی اور ہمیں اس سے بچنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے 12 ہزار امریکی افواج کو روس کے ساتھ سرحدوں (لٹویا، ایسٹونیا، لتھوانیا، رومانیہ وغیرہ) پر منتقل کیا ہے، اگر ہم جواب دیتے ہیں تو یہ تیسری جنگ عظیم ہے لیکن نیٹو کی سرزمین پر ہماری ایک مقدس ذمہ داری ہے، تاہم ہم تیسری عالمی جنگ یوکرین میں نہیں لڑیں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے لوگوں نے روسی فوجی حملے کے مقابلے میں غیر معمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا لیکن امریکا کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی امداد نے ان کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم روسی صدر پیوٹن پر اپنا معاشی دبا بڑھانے اور روس کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جوبائیڈن نے دعوی کیا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے نتیجے میں روس کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری اقتصادی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول کی مکمل پابندی روسی معیشت کو کچل رہی ہے، روسی کرنسی روبل اپنی نصف سے زیادہ قدر کھو چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف جو جنگ چھیڑی ہے اس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...