... loading ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جاری دفاعی چمپئن کی مسلسل فتوحات کے آگے بند باندھ دیا ،183رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 130 رنز پر ہمت ہارگئی، فخر زمان نے 37 گیندوں پر 162 کے اسٹرائیک ریٹ سے 60 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں چوتھی کامیابی ہے۔وہ اب آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پربھی پہنچ چکے ہیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں دباؤ میں نظر آئی ۔ لاہور قلندرز کی نپی تلی بالنگ کے سامنے ملتان سلطانز کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیرمزاحمت نہ کرسکا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔ ملتان سلطانز کے صرف چار بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ صہیب مقصود 29،ٹم ڈیوڈ 24 ، خوشدل شاہ 22 اور محمد رضوان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ زمان خان نے تین جبکہ حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔ پانچ کے مجموعی اسکور پر ان فارم اوپنر عبداللہ شفیق کی وکٹ گنوانے کے باوجود لاہور قلندرز کے بیٹرز کامران غلام اور اوپنر فخرزمان نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے 86 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ فخر زمان نے 37 گیندوں پر 162 کے اسٹرائیک ریٹ سے 60 رنزبنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کامران غلام نے 6 چوکوں کی بدولت 42 رنزاسکور کیے۔ رہی سہی کسر محمد حفیظ اور فل سالٹ نے نکال دی۔ محمد حفیظ نے 29 گیندوں پر ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ فل سالٹ 13 گیندوں پر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انور علی، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...