... loading ...
عراق میں ججوں کو دہشت گرد گروہوں اور ملیشیاؤں کی جانب سے موت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ انہیں جان سے مارنے کا عمل جاری ہے۔ 2003 میں عراق میں تبدیلی کے بعد سے اب تک درجنوں ججوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں ماہ پانچ فروری کو جنوبی عراق کی میسان گورنری میں جج احمد فیصل الساعدی کے قتل کے بعد عراق میں ججوں اور تفتیش کاروں کو درپیش خطرات کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا۔ جج احمد فیصل الساعدی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان نے انٹیلی جنس سروسز کو اپنا کام تیز کرنے اور غفلت برتنے والوں کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سیکیورٹی لیڈروں اور میسان گورنری میں سیکیورٹی کے تحفظ کے ذمہ داروں پر قانون کے دوبارہ نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ بدعنوانی، دہشت گردی، منشیات اور قانون نافذ کرنے والے ججوں میں سب سے نمایاں جج ہیں جنہیں دہشت گرد گروپوں اور ملیشیاؤں کے خطرات کا سامنا ہے۔عراق میں 2003 سے اب تک 74 جج مارے جا چکے ہیں۔ قتل ہونے والے ججوں کی تعداد عدالتی ادارے کو نشانہ بنانے کی منظم اور منصوبہ بند حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے۔ بہت سے جج قاتلانہ حملوں میں بچ گئے ورنہ ہلاکتوں کی تعداد اور بھی زیادہ ہوتی۔ سیکیورٹی امور کے ماہر فاضل ابوغریف نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل عراقی ریاست کے تمام پہلوؤں، دہشت گردی، بدعنوانی اور منشیات کے خلاف جنگ، یہاں تک کہ منظم جرائم سے متعلق جرائم کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کونسل نے درجنوں، شاید سینکڑوں ایسی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کی توقع نہیں تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ عدلیہ کو بڑی آزادی حاصل ہے اور وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، خاص طور پر حالیہ برسوں میں جب جج فائق زیدان نے صدارت سنبھال لی توعدلیہ کو مزید آزاد اور خود مختار کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...