... loading ...
پاکستان کا سیاسی منظرنامہ ہی تتر بتر نہیں، سماجی دامن بھی تار تار ہے۔یہاں زندگی کو ٹی وی کی آنکھ سے دیکھا جانے لگا ہے۔ جسے مغرب میں “idiot box”کہا جاتا ہے۔ سیاسی و سماجی زندگی کی اجتماعی حرکیات میں چھائے مادی تناظر نے اقدار، غیرت، حیا، وفا، ایثار، بھرم اور قربانی کی تمام روایتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ہمارے بچوں کے لیے ایسی گندی، آلودہ، چھچھوری، غلیظ اور بے ہودہ مثالیں قائم کی جارہی ہیں جس کی پیروی میں بچے مذہب، تہذیب اور روایات سے مسلسل دور ہوتے جارہے ہیں۔ اجتماعی زندگی کی تمام کاوشیں ایک مصنوعی زندگی جینے میں صرف ہورہی ہیں۔ جس کے آخر میں بندگلی، تیرہ شبی اور آپادھاپی کے سوا کچھ نہیں۔ حالیہ دنوں میں عامر لیاقت نامی ایک شخص کی زندگی سوشل میڈیا اور مرکزی ذرائع ابلاغ میں زیر بحث ہے۔ توازن سے محروم، مواقع کا متلاشی، موقع پرستی کا شکار یہ شخص بدقسمتی سے ہماری قومی سیاسی و صحافتی زندگی پر مسلسل اثرانداز ہوتا ہے۔ وہ معاشرہ کیسے حیات بخش روایات کا پاسدار ہوسکتا ہے جہاں ایسے بے ہودہ شخص کو اُگال دان میں تھوک نہیں دیا جاتا۔ پچھلے چند دنوں سے اس کی تیسری شادی کا چرچا ہے۔ اس سے خلع لینی والی طوبی نامی ایک لڑکی اس کی غیر شرعی زندگی کے لیل ونہار کو جواز کے طور پر پیش کررہی ہے۔ خود کو بے خود رکھنے والے، راتوں میں بہکی بہکی زندگی گزارنے والے یہ لوگ ٹی وی اسکرینوں پر جگمگاتے ہیں۔ تہذیب، مذہب اور روایتوں کے نام پر کمزور ذہنوں اور ضعیف عقیدوں کو اپنی ”غذا“ بناتے ہیں۔ مگر اپنی عملی زندگی میں اباحیت پسندانہ زندگی شعار کرتے ہیں۔ ایسے لوگ نئی نسل کے لیے ایک خطرہ ہے۔ عامر لیاقت کی زندگی سے جڑے تما م معاملات مجہول ہیں۔ اس کا فکری نسب، تعلیمی کسب، سیاسی حسب اور پیشہ ورانہ ڈھب سب کچھ مجہول، معیوب اور مشکوک ہے۔ ایسا شخص ٹی وی اسکرین پر جگمگاتا ہے۔ مذہبی پروگراموں کی میزبانی کرتا ہے۔ ٹی وی اسکرینوں کے بھوکے علمائے کرام اس کی شرم ناک سرگرمیوں پر سرجھکائے رہتے ہیں۔ مگر اس کے پروگراموں میں جانے سے گریز نہیں کرتے۔ عامر لیاقت پر ”ڈاکٹریٹ“ کی جعلی سند کے علاوہ بھی بہت سی جعل سازیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ وہ مختلف معاملات میں بھی انتہائی مشکوک قرار دیا جاتا ہے۔ اب اُس کی زندگی کے اباحیت پسندانہ ماحول کے حوالے سے خود اس کے گھر سے گواہیاں سامنے آرہی ہیں۔یہ شخص نکاح کے مقدس رشتے کو انتہائی چھچھوری سطح پر لاکر اپنی زندگی کو رنگین و سنگین سانچوں میں اس طرح ڈھال رہا ہے کہ اس کی عمومی زندگی کی بدچلنی آشکار ہوتی جاتی ہے۔ یہ شخص سیاسی زندگی میں بھی ایسی ہی اچھل کود اور الٹی سیدھی قلابازیوں کی شہرت رکھتا ہے۔ کیا ایسا شخص ہمارے سیاسی، صحافتی افق پر اس طرح ناچتا، گاتا،لہراتا، اِٹھلاتا ہوا بے مواخذہ رہنا چاہئے؟ اس کی ذاتی زندگی کی تاریکیوں سے اجتماعی زندگی پر چھانے والے مشکوک سائے سمیٹنے کی ضرورت ہے۔ ایسے شخص کو دیکھ کر ناک پر رومال رکھ کر اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی زندگی کو شرعی احوال میں دیکھنے کے خواہش مندوں کو اس سے فاصلہ پید اکرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ایسے بے ہودہ لوگ ہماری اجتماعی زندگی کے آئیڈئیلز کے طور پر کبھی اُبھرنے کے قابل نہ رہے۔ ہماری نئی نسل کو معلوم ہو کہ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔ اُن کے حقیقی آئیڈئیلز ٹی وی جیسے “idiot box” سے نہیں اُبھرتے اور حقیقی زندگی، مصنوعی ماحول میں صرف نہیں کرنی چاہئے. (محمد طاہر)
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کے لیے قانونی عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کا دورہ کیا جس کے دوران انھوں نے جناح ہاؤس کا بھی جائزہ لیا۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کو...
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی بمشکل تمام اختتام کے بعد الیکشن کمیشن نے اب مخصوص نشستوں پر پارٹیوں کے کوٹے کے اعلان کو التوا میں ڈال کر میئر کے انتخاب اور کراچی کے مختلف حلقوں سے عوام کے ووٹ لے کرمنتخب ہونے والے کونسلروں کو اختیارات دینے کاراستہ بند کیاہوا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب ...
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ...
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک روحانی اور صوفی ازم پر یونیورسٹی قائم کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعدپورے ملک میں شدید ہنگامہ آرائی جاری ہے،صورت حال کے بارے میں جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق شہر میں کسی بھی مقام پر تحریک انصاف کے کسی سطح کے قائدین نظر نہیں آئے جس ک...
چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے گزشتہ روز پاکستان کو چین کی جانب سے غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان حکام کو تلقین کہ پاکستان میں سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے، سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر سیاسی استحکام لائیں تاکہ پاکستان معاشی اور داخلی سطح پر ہمارے ساتھ آگے بڑھ سکے ہر معاملے پر آ...
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب میں قانونی ماہرین نے رائے ظاہر کی ہے کہ امریکی قید میں پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ جتنی سیاسی جنگ ہے اتنی ہی قانونی جنگ ہے، قانونی راستے تلاش کرنے کے علاوہ، حکومت پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کی...
سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آئین استعمال کر سکتے ہیں، انتخابات والے فیصلے پر نظرِ ثانی کا وقت اب گزر چکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کے س...
انسانی حقوق کے نامور اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ ہ عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔کراچی سٹی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن جناح آڈیٹوریم میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے اپنے ملک کی غلطیوں کے لیے مع...
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں، ایس سی او کے اس اجلا میں روس، چین، بھارت اور پاکستان کے علاوہ وسطی ایشیا کے 4 ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔ گوا کے اس اہم اجلاس میں روس کے وزیر خارج...
آج مئی کا پہلا دن ہے،آج مزدوروں کا دن ہے۔دنیا بھر میں ’ہر سال یکم مئی ’یوم مزدور‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اس کی ابتدا 1886 سے امریکہ کے شہر شکاگو سے ہوئی۔ اس دن بہت سے ممالک میں شکاگو میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مذاکرات کرنے پر تیارہیں،لیکن اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضر...
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای...