... loading ...
امریکہ کی پانچ ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم از کم ایک درجن ایسی یونیورسٹیوں کو بم حملوں سے نشانہ بنائے جانے کی دھمکیوں کے بعد مختصر وقت کے لیے بند کیا گیا جو تاریخی طور پر سیاہ فام طلبہ سے منسوب سمجھی جاتی ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یونیورسٹیوں کے حکام نے بتایا کہ دھمکیاں تدریسی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی تھیں۔ ریاست اٹلانٹا میں امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی ترجمان جینا سلیٹو نے بتایا کہ محکمہ سیاہ فام کالجز اور یونیورسٹیوں کو ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ ہے۔ ترجمان کے بیان کے مطابق ‘ایف بی آئی ہر قسم کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے محکموں سے مل کر جائزہ لیتی ہے کہ خطرہ کس حد تک حقیقی ہے۔ انسداد منشیات و اسلحہ کے بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھامس چٹوم نے بتایا کہ ان کا محکمہ بھی دھمکیوں کے بعد تفتیش میں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ جارجیا ریاست میں البانے اسٹیٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر طلبہ اور فیکلٹی کو آگاہ کیا کہ تدریسی عمارتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ لوزیانا کے شہر بٹون روگ کی ساؤدرن یونیورسٹی اور اے اینڈ ایم کالج کے طلبہ کو انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اپنے ہاسٹلز میں رہیں جب تک تدریسی عمارتوں کو کلیئر قرار نہیں دیا جاتا۔ میری لینڈ کی بوئی یونیورسٹی میں دھماکہ خیز مواد کو سونگھنے والے کتوں کی مدد سے عمارتوں کی کلیئر کیا گیا اور اس دوران طلبہ اور تدریسی عملے کو محفوظ جگہ پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔ مقامی فائر بریگیڈ محکمے نے ایک بیان میں یونیورسٹی کی بلڈنگ کو کلیئر قرار دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ ہاورڈ یونیورسٹی کو بھی بم سے نشانہ بنائے جانے کی دھمکی ملی تاہم بعد ازاں کیمپس کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ڈیلاور اسٹیٹ یونیورسٹی کے ترجمان کارلوس ہولمز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پیر کی صبح کیمپس کو بم حملے کی دھمکی ملی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ دھمکیاں یقینی طور پر تشویشناک ہیں اور وائٹ ہاؤس وفاقی اور ریاستی قانون نافذ کرنے والے محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہاورڈ اور بیتھون کوکمین یونیورسٹی کو کلیئر قرار دیے جانے سے ہم پرسکون ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدر جو بائیڈن صورتحال سے آگاہ ہیں۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...