... loading ...
عرب ٹی وی کی نشر ہونے والی دستاویزی فلم ایران میں القاعدہ کے چہرے کے پہلے حصے میں القاعدہ تنظیم کے ان رہ نماؤں اور کمانڈروں کے ناموں کی فہرست کا انکشاف کیا گیا جن کی میزبانی ایران نے کی۔ ان میں نمایاں ترین نام ابو مصعب الزرقاوی ، سیف العدل، ابو الخیر المصری ، صالح القرعاوی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بھی القاعدہ کے درجنوں ارکان ہیں جن کو ان کے اہل خانہ سمیت افغانستان سے فرار کے بعد تہران نے پناہ دی۔عرب ٹی وی کی دستاویزی فلم میں القاعدہ تنظیم کے بانی اور سربراہ اسامہ بن لادن کی ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی سے سوڈان میں خفیہ ملاقات کی تفصیلات کا انکشاف کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ القاعدہ کے عناصر کو لبنانی حزب اللہ کے زیر نگرانی دھماکا خیز مواد تیار کرنے کی تربیت دی جائے۔ القاعدہ کا کمانڈر سیف العدل حزب اللہ کے ماہرین کی نگرانی میں دھماکا خیز آلات کی تیاری سیکھنے والے امیدواروں میں سرفہرست تھا۔ اس حوالے سے امریکا کے خلاف ایران کی بالواسطہ جنگ سے متعلق ایک کتاب میں انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ خفیہ ملاقات کے بعد القاعدہ تنظیم اور ایران کے درمیان تعلقات استوار ہونے کا آغاز کیسے ہوا۔ قاسم سلیمانی اس وقت القدس فورس کی قیادت سنبھالنے کے قریب تھا۔ سمندر پار انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں امریکا کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ القاعدہ تنظیم اب بھی دنیا میں دہشت گرد سرگرمیوں کے حوالے سے خطرناک ترین جماعتوں میں سے ہے۔ رپورٹ میں تہران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ اور داعش کے رہنماؤں کو اپنی سرزمین پر پناہ دے رہا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ القاعدہ نے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطی اور افریقا میں اپنا وجود مضبوط بنایا ہے۔اسی طرح رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 میں دنیا کے 9 ممالک نے لبنانی حزب اللہ کو دہشت گرد جماعت قرار دینے یا اس پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ اب بھی ایران کی خطر ناک ترین دہشت گرد شراکت دار اور لبنان میں سب سے طاقت ور دہشت گرد تنظیم ہے۔ حزب اللہ کے سالانہ بجٹ کا بڑا حصہ ایران کی جانب سے اس ملیشیا کو دی جانے والی مالی سپورٹ سے پورا ہوتا ہے۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...