... loading ...
کینیڈین نژاد امریکی ہولی وڈ اداکارہ 54 سالہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی بھی ایک سال چلنے کے بعد طلاق پر ختم ہوگئی۔شوبز ویب سائٹ ‘پیج سکس’ نے اپنی رپورٹ کے مطابق پامیلا ایںڈرسن نے کچھ دن قبل کینیڈا کی عدالت میں شوہر سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی، جنہیں طلاق کی ڈگری جاری کردی گئی۔اسی حوالے سے بتایا کہ پامیلا ایںڈرسن نے ڈین ہے ہرسٹ کے ساتھ ایک سال تک شادی شدہ زندگی گزاری اور ان کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی اختلافات ہونا شروع ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق پامیلا اینڈرسن نے شوہر کی جانب سے ہر وقت نشے میں دھت رہنے اور ہر وقت مار پیٹ کرنے کی عادتوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی۔پامیلا اینڈرسن نے ڈین ہے ہرسٹ سے گزشتہ برس جنوری کے آغاز میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔ڈین ہے ہرسٹ کا تعلق بھی پامیلا اینڈرسن کے آبائی علاقے سے ہے اور وہ کئی سال تک اداکارہ کے سیکیورٹی گارڈ بھی رہے۔اداکارہ نے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ سے شادی سے قبل چار افراد سے پانچ بار شادیاں کیں اور ان کی تمام شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور سب شوہروں سے انہوں نے خود طلاقیں لیں۔پامیلا اینڈرسن نے اب تک مجموعی طور پر پانچ مرد حضرات سے 6 شادیاں کیں اور ان کی پانچویں شادی محض دو ہفتے ہی چل سکی تھی۔اداکارہ نے جون 2020 میں خود سے زائدالعمر دیرینہ دوست جان پیٹرس سے شادی کی تھی مگر فروری 2020 میں ہی ان سے طلاق لے لی تھی۔پامیلا اینڈرسن نے پہلی شادی فلمی کیریئر کے آغاز کے بعد 1996 میں کی اور انہیں پہلے شوہر سے 2 بچے بھی ہیں جن کی عمریں 26 سے 25 سال ہیں۔انہوں نے 2001 میں دوسری شادی کی جو پہلی شادی سے بھی کم عرصہ چلی اور ان کی دوسری شادی بھی 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی۔پامیلا اینڈرسن نے پہلے شوہر سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش بھی کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت تک تعلقات میں رہیں مگر بات نہ بن پانے پر انہوں نے تیسری شادی 2007 میں کی جو ایک سال بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔اداکارہ نے نے کچھ وقت تنہائی میں گزارنے کے بعد 2013 میں اپنے تیسرے شوہر سے دوبارہ اور چوتھی بار شادی کی جو 2015 تک چلی۔چار شادیوں کی ناکامی کے بعد پامیلا اینڈرسن نے 35 سالہ پرانے دوست فلم ساز 76 سالہ جان پیٹرس سے تعلقات استوار کرتے ہوئے ان سے 20 جنوری 2020 کو پانچویں شادی کی مگر 2 فروری 2020 کو ان سے طلاق لے لی تھی۔خود سے زائدالعمر شخص سے طلاق لینے کے ایک سال بعد پامیلا اینڈرسن نے جنوری 2021 میں اپنے سیکیورٹی گارڈ سے چھٹی بار شادی کی تھی جو 20 جنوری 2022 کو طلاق پر ختم ہوئی۔پامیلا اینڈرسن نے فلمی کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ‘دی ٹیکنگ آف بیورلی ہلز’ سے کیا تھا تاہم انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز 1980 سے قبل ہی شروع کردیا تھا۔کیریئر کے آغاز میں ہی پامیلا اینڈرسن کو بولڈ انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت ملی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس وقت کے معروف فیشن اور فحش میگزینز کے سرورق کی زینت بننے لگی تھیں۔انہیں آج بھی متنازع اور بولڈ اداکارہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...