... loading ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے شکایت پر حراست میں لئے گئے ملزمان سے ملنے والے شواہد کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ طالبات کے فارم سے تصاویر اور موبائل نمبر چرا کر طالبات کو بلیک میل کرنے والے دو رکنی گروہ کا تعلق جامعہ کراچی سے ہی ہے ،ایف آئی اے نے شکایت کو انکوائری میں تبدیل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق جامعہ کراچی کی طالبہ اور سعود آباد ملیر کی رہائشی منصورہ عامر بنت مسعود عامر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو درخواست دی تھی کہ وہ کراچی یونیورسٹی کی طالبہ ہے اور اسے نامعلوم اوباش لڑکے کال، میسج اور واٹس ایپ ٹیکسٹ کر کے بلیک میل کر رہے ہیں اور 15000 روپے اور ملاقات کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں بصورت دیگر تصاویر اور ویڈیوز کو جامعہ کراچی کے پیج اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سرکل نے موصول ہونے والی اس شکایت کو انکوائری میں تبدیل کرتے ہوئے چھاپہ مارا جس کے نتیجہ میں جامعہ کراچی کے اندر سے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والا مکمل نیٹ ورک پکڑا جائے گا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم رکشے ڈرائیور تھا جس کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق رکشہ ڈرائیور یونیورسٹی کے پروفیسر کا ڈرائیور بھی ہے جو جامعہ میں طالبات کو بلیک میل کرتے تھے اور گرفتار ملزمان سے 7 مختلف جوڑوں کو بلیک میل کرنے کی ویڈیوز ملی ہیں ۔ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد انسپکٹر عارفہ سعید نے انکوائری نمبر 729/2021 کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کی اجازت سے مقدمہ نمبر No.FIA/Ccrc/khi/FIR-01/2022/49-55 درج کر لیا ہے جس میں U/s 16 20 ، 21 ، 24 PECA-2016 ، r/w 383 اور 109 PPC کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں فضل داد ولد جمیل داد اور عدنان علی ولد بشیر احمد شامل ہیں جن میں فضل داد سے infinex HOT8 موبائل اور عدنان علی سے OPPO F17 موبائل برآمد کیا گیا ہے ۔ فضل داد کی رہائش جامعہ کراچی کے اندر مکان نمبر F9 اور عدنان علی کی رہائش جامعہ کراچی کے مکان نمبر B-14 میں ہے ۔دونوں ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فون میں 4 جی سمزتھیں جن میں 03120804121 فرمان کا نمبر جب کہ 03152834738 فضل کینٹین والا اور 03147741601 ، 03022784150 عرفان علی کے نمبر شامل ہیں ۔ موبائل فون میں درجنوں طالبات کے اسٹوڈنٹ کارڈ ، ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں ۔ ان میں فضل جامعہ کی ایک کینٹین پر بھی چلانے والوں میں شامل ہے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں چندمزید لڑکوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کے موبائل فون تاحال بند اور وہ جامعہ سے غائب ہیں ۔ ایف آئی اے حکام نے مذکورہ بالا دونوں موبائل فون ریکارڈ کا حصہ بنا کر ڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری سندھ زون کو بھیج دیے ہیں تاکہ مصدقہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد چالان کا حصہ بنائی جا سکے ۔ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کر کے اس کی اطلاعی کاپی جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر ون ملیر ، ڈائریکٹر ایف آئی اے CCW اسلام آباد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے سمیت دیگر کو بھیج دی ہے۔
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...
9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...
چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...
شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیٔر کیا جائیگا موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت،مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے موثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیل...
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال گفتگو میںبارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم ک...
مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی جنگی جنونیت کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب ہے،الجزیرہ رپورٹ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار ...