... loading ...
چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیت ایغور مسلمانوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدسلوکی کے الزامات پر امریکا نے ڈرون ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل دنیا کی سب سے بڑی کمرشل کمپنی میجوی سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ نے جمعرات کو پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیے گئے ہمارے اقدامات اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ چینی دفاع اور نگرانی کی ٹیکنالوجی کے شعبوں کی کمپنیاں کس طرح سے مذہبی اقلیتوں کو دبانے کے لیے حکومتی کوششوں میں مکمل تعاون کررہی ہیں۔اس سلسلے میں کہا گیا کہ محکمہ خزانہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ امریکی مالیاتی نظام اور امریکی سرمایہ کار ان سرگرمیوں کی حمایت نہیں کر رہے ہیں۔اس پابندی کے بعد امریکی سرمایہ کار اس فہرست میں شامل کمپنیوں مالیاتی طور پر سرمایہ کاری یا اس کے حصص کی خرید و فروخت نہیں کرتے۔چین کی مشہور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی سینس ٹائم کو پچھلے ہفتے اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔مزید آٹھ چینی کمپنیوں کی اس فہرست میں شمولیت کی منظوری دیتے ہوئے خصوصی طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈیولپرز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی فرمز کلاؤڈ واک ٹیکنالوجی اور ییتو ٹیکنالوجی شامل ہیں، سپر کمپیوٹر بنانے والی ڈاننگ انفارمیشن انڈسٹری، ڑیامین مئیا پیکو، لیون ٹیکنالوجی اور نیٹ پوسا ٹیکنالوجیز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔پابندی کی زد میں آنے والی چینی کمپنی میجوی نے امریکی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ الزامات بے بنیاد ہیں، ڈی جے آئی نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ دیگر فرموں نے اس حوالے یس رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔اس فہرست میں شمولیت کے سبب امریکا میں چینی ٹیکنالوجی فرموں کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی درجنوں چینی کمپنیوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے ان فرموں کی برآمدات محدود ہو گئی تھی۔ایک سرکاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منظور شدہ کمپنیوں کو سنکیانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے براہ راست منسلک قرار دیا۔بلنکن نے کہا کہ ان کمپنیوں میں سے ایک نے اپنی مرضی سے سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو تبتی اور ایغور سمیت مخصوص نسلی اقلیتوں کو پہچانتا ہے اور حکام کو ان کے ملنے پر الرٹ کرتا ہے۔چینی حکومت نے خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...