... loading ...
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ 38 ممالک میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم سے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے ‘اب تک اومیکرون سے متعلق اموات کی کوئی رپورٹ نہیں دیکھی’۔کورونا وائرس پر ڈبلیو ایچ اور ٹیکنیکلی سربراہی کرنے والی ماریہ وان کیرکوف کاکہنا ہے کہ دنیا کے 38 ممالک میں اومیکرون سے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا وائرس کا یہ ویرینٹ اب ڈبلیو ایچ او کے تمام 6 خطوں میں پھیل رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ انہیں اومیکرون کی متعدی شدت اس کی ویکسین کی تعین میں کئی ہفتے لگیں گے۔تاہم،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس دان اس وائرس سے متعلق جواب دے سکیں گے۔ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر برائے ہنگامی امور کے مائیکل ریان نے کہا کہ ‘ہم وہ جواب حاصل کرنے جا رہے ہیں جن کی تلاش یہاں موجود ہرشخص کو ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں ابھی سائنس پر بھروسہ کرتے ہوئے صبر کرنا چاہیے اور خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے’۔ماریہ وان کیرکوف نے سماجی میڈیا کے ناظرین کا بتایا کہ تجویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویرینٹ تیزی سے منتقل ہورہا ہے، لیکن اس کی واضح تصویر سامنے میں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی جانب سے وائرس کی شدت کے حوالے سے آنے والی رپورٹ نوجوان افراد میں بیماری منتقل ہونے کا رجحان کم ہے۔ماریہ وان کیرکوف نے کہا کہ اومیکرون کیسز کی تشخیص زیادہ تر مسافروں میں ہوئی ہے اور وہ افراد کو بیماری میں مبتلا ہیں انہیں جہازوں میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ‘بہت جلد’ ہم اومیکرون کی شدت کے حوالے سے نتائج تک پہنچ جائیں گے۔مائیکل ریان نے کہا کہ کہ ویکسین کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے زور دیا کہ موجودہ ویکسینز کے اثر انداز ہونے کی صلاحیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘فی الحال جو ویکسینز استعمال کی جارہی ہیں انہیں تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے’۔مائیکل ریان نے بتایا کہ ‘اس بات کی حمایت کا ثبوت نہیں ہے لیکن اس معاملے پر میں بہت کا ہورہا ہے کہ اگر ہم ویکسینز تبدیل کریں گے تو ہم اسے کیسے تبدیل کرسکتے ہیں فی الحال ویکسین لگوانا ہی آپ کے لیے بہترین حل ہے’۔ماریہ وان کیرکوف نے کہا کہ وائرس کا نیا ویرینٹ نومبر میں حاصل کردہ نمونوں سے دریافت ہوا ہے اس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر اس سے قبل بھی افریقہ کے باہر کچھ کیسز پائے گئے ہوں گے۔گزشتہ 60 روز میں گلوبل سائنس انیشی ایٹیو کے تحت حاصل کیے گئے نمونوں میں 99.8 فیصد ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ماریہ نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے دنیا میں گردش کرنے والے دیگر وائرس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اب ہمیں دیکھنا ہے کہ اومیکرون کا کیا اثرات ہوں گے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...