... loading ...
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور محض 15 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔محمد نعیم اور سیف حسان ایک، ایک جبکہ نجم الحسین شانتو 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد عفیف حسین اور کپتان محمود اللہ نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 40 کے مجموعے پر محموداللہ بھی عفیف کا ساتھ چھوڑ گئے اور 6 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔عفیف حسین نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے لیکن 13ویں اوور میں شاداب خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔نور الحسن اور مہدی حسن نے کچھ مزاحمت کی لیکن 96 کے مجموعی اسکور پر یہ مزاحمت دم توڑ گئی اور نورالحسن 28 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کے ساتویں آٹ ہونے والے کھلاڑی امین الاسلام تھے جو صرف 2 رنز بنا سکے۔اس طرح مقررہ اوورز میں میزبان ٹیم 127 رنز بنا سکی۔ ۔بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پاکستانی بولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے اسکور 16 تک پہنچایا ہی تھا کہ مستفیض الرحمن نے رضوان کی وکٹیں بکھیر دیں جنہوں نے 11 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان بابر اعظم چوتھے اوور کی آخری گیند پر اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔تاہم قومی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب حیدر علی اور شعیب ملک کھاتا کھولے بغیر ہی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔جب پاور پلے مکمل ہوا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے تھے۔اس مرحلے پر فخر زمان کا ساتھ دینے خوشدل شاہ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 80 تک پہنچا دیا۔اس مرحلے پر فخر زمان 36 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ نے بھی 35 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن 96 کے مجموعے پر شریف الاسلام نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔پاکستان کو آخری 3 اوورز میں فتح کے لیے 32رنز درکار تھے لیکن شاداب خان اور محمد نواز نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے ٹیم کو چار گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔شاداب اور نواز نے 18ویں اور 19ویں اوور میں 15، 15 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا اور پھر شاداب نے آخری اوور مں چھکا جڑ کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی۔پاکستان نے میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، حسن علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے ،قبل ازیں ٹاس جیت کر محمود اللہ کا کہنا تھا تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم بنگلا دیش کو 140 سے 150 کے اندر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی جمعہ کوبنگلا دیش کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے، محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...