... loading ...
شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔ اکتوبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہری مجموعی طور پر 234 گاڑیوں اور 4500 سے زائد موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیے گئے اس دوران اسٹریٹ کرائم میں شہریوں سے 2262 موبائل فون چھین لیے گئے، کراچی پولیس چیف شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔کراچی پولیس کی جانب سے کارکردگی کے حوالے سے ملزمان کی گرفتاریوں اور ان سے برآمدگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کی چھینا جھپٹی کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی جاری ہے۔سی پی ایل سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر شہری 234 گاڑیوں سے محروم ہوئے جس میں 17 گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ 217 گاڑیوں کو چوری کرلیا گیا۔اسی طرح سے گزشتہ ماہ متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھینا جھپٹی کا سلسلہ جاری رہا اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو مجموعی طور پر 4 ہزار 505 موٹر سائیکلوں سے محروم ہونا پڑا جس میں 409 موٹر سائیکلیں سڑکوں سے چھین لی گئیں جبکہ 4 ہزار 96 موٹر سائیکلوں کو چوری کر لیا گیا، گزشتہ ماہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں سے 2 ہزار 262 موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔شہریوں نے بتایاکہ ایک جانب شہر کی سڑکوں پر دندناتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز نے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے تو دوسری جانب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھن جانے کے واقعات سے شہری پریشان ہیں۔شہر میں جاری لوٹ مار کے واقعات پر آئی جی سندھ مشتاق مہر کوئی نوٹس لیتے ہیں اور نہ کراچی پولیس چیف ماتحت افسران سے باز پرس کرتے ہیں، اعلی پولیس افسران کے اس عمل سے ایسا محسوس ہوتا ہے شہریوں کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر دیا گیا۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...