... loading ...
امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ کمپنی مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو کمپنی کے ڈائریکٹروں کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ خواتین ملازموں کو ای میل کے ذریعے نا مناسب پیغامات ارسال نہ کریں۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں 2019 کے ایک خط کا حوالہ دیا ۔ خط میں مائیکروسوفٹ کے لیے کام کرنے والی ایک سابق خاتون انجینئر نے بتایا کہ کمپنی کے مینجمنٹ بورڈ سے گیٹس کی دست برداری سے قبل ان کے اس خاتون کے ساتھ تعلقات تھے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ یہ واحد معاملہ نہیں تھا۔امریکی اخبار کے مطابق مائیکروسوفٹ کمپنی کے اعلیٰ عہدے داروں نے دس برس سے بھی زیادہ عرصہ قبل گیٹس اور کمپنی کی ایک درمیانی سطح کی خاتون ملازم کے درمیان ای میلز کا پتہ چلایا تھا۔ معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ گیٹس نے ان ای میلز میں خاتون سے پینگیں بڑھائیں اور تعلقات قائم کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گیٹس نے پیغامات کے تبادلے کی تردید نہیں کی اور ڈائریکٹروں کو یقین دہانی کرا دی کہ وہ اس حرکت سے رک جائیں گے۔ادھر مائیکروسوفٹ کمپنی کے ترجمان فرینک شو کے مطابق 2008 میں بل گیٹس کے بطور ملازم ریٹائر ہونے سے کچھ عرصہ قبل کمپنی کو 2007 میں بھیجی گئی ای میلز کا علم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیٹس نے ان ای میلز میں مذکورہ خاتون ملازم کو کام سے باہر ملاقات کی تجویز دی۔ فرینک نے کہا کہ اگرچہ پیغامات میں پینگیں بڑھانے کی کوشش کی گئی تاہم ان میں واضح طور پر کوئی جنسی پہلو نہ تھا البتہ انہیں غیر مناسب ہی گردانا گیا۔ خاتون ملازم نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی شکایت پیش نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق گیٹس اور خاتون انجینئر کے بیچ جذباتی تعلق 2002 سے تھا تاہم مائیکروسوفٹ کمپنی کو اس کا انکشاف 2019 میں ہوا۔دوسری جانب بل گیٹس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پروپیگنڈا جھوٹا ہے اور یہ افواہیں ایسے ذرائع سے پھیلائی گئی ہیں جو براہ راست طور پر معروف نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے بڑے مفادات ہو سکتے ہیں۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...