... loading ...
وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیس چرچ میں چاقو سے کیے گئے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایسکس پولیس نے بتایا کہ اپنے انتخابی حلقے میں ووٹرز سے ملاقات کرنے والے برطانوی 69سالہ رکن پارلیمنٹ کو ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ان پر ایکسکس کے مغربی علاقے میں واقع بیلفیئرز میتھوڈسٹ چرچ میں حملہ کیا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس نے فوری طور پر چرچ میں آ کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حملے کے شبے میں کسی اور شخص کو تلاش نہیں کررہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس نے چرچ میں ہی انہیں طبی امداد فراہم کی لیکن یہ کوششیں رائیگاں گئیں اور ڈیوڈ امیس موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے ایک 25سالہ نوجوان کو جائے حادثہ سے قتل کے شبے میں گرفتار کر کے حملے میں استعمال ہونے والے چاقو کو برآمد کر لیا ہے۔ڈیوڈ امیس شادی شدہ تھے اور ان کے پانچ بچے تھے۔وہ پہلی مرتبہ 1983 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور پھر اس کے بعد 1997 میں بھی ساتھ اینڈ ویسٹ سے الیکشن میں کھڑے ہوئے تھے۔موقع پر موجود مقامی کونسلر ڈیوڈ لیمب نے بتایا کہ ان کو کئی مرتبہ چاقو گھونپا گیا۔2016 میں حملے میں ہلاک رکن پارلیمنٹ جو کوکس کے شوہر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے منتخب نمائندوں پر حملہ کرنا جمہوریت پر حملہ کرنے کے مترادف ہے، اس کا کوئی عذر نہیں اور یہ بزدلانہ عمل ہے۔برطانیہ میں اراکین پارلیمنٹ پر حملے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں لیکن اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے بعض اوقات چند اراکین کو اس طرح کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ویسٹ منسٹر میں مسلح پولیس دستے داخلی راستوں، راہداریوں اور ہالوں پر گشت کرتی ہے البتہ ان اراکین اسمبلی کے اپنے آبائی انتخابی حلقوں میں اکثر و بیشتر سیکیورٹی نہیں ہوتی۔قانون ساز ڈیوڈ ایمیس کو ووٹرز کے ساتھ ملاقات کے دورابن چاقو مارا گیا، اس ملاقات کو سرجری کہا جاتا ہے جو قانون سازوں کے لیے ایک غیر رسمی ماحول میں اپنے حلقے کے عوام سے ملنے، ان کے مسائل سننے اور انہیں مشورہ دینے کا موقع ہوتا ہے۔اس سے قبل انگلینڈ میں کچھ اراکین پارلیمنٹ پر حلقے کی سرجری کے دوران یا ملاقات کے لیے جاتے ہوئے حملہ کیا جا چکا ہے۔2016 میں اپوزیشن لیبر پارٹی کی رکن اسمبلی جو کاکس کو یورپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں برطانیہ کے ووٹ سے ایک ہفتہ قبل گلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔برطانیہ کو یورپی یونین میں رکھنے کے حامی ایک مقامی شخص نے اپنے انتخابی حلقے کے عوام سے ملاقات کے لیے جانے والی رکن پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا جس میں جانبر نہ ہو سکے تھے۔حملہ آور نازیوں اور انتہائی دائیں بازو کے نظریات کا حامل 53 سالہ تھامس مائر نامی شخص تھا جس نے 41 سالہ جو کاکس اور دو بچوں کی ماں کو گولی مار کر زخمی کردیا، حملے کے دوران انہوں نے سب سے پہلے برطانیہ کا نعرہ بلند کیا اور بعد میں عدالت میں پیشی کے موقع پر موقف اپنایا کہ برطانیہ کی آزادی کے لیے غداروں کو موت کے گھاٹ اتار دینا چاہیے۔انہیں نومبر 2016 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔2010 میں لیبر پارٹی کے رکن اور کابینہ کے سابق وزیر اسٹیفن ٹمز کو مشرقی لندن میں ان کے دفتر میں ایک 21 سالہ طالب علم نے حلقہ کے عوام سے ملاقات کے دوران پیٹ میں چھرا گھونپا دیا تھا، یہ حملہ آور 2003 کی عراق جنگ کی حمایت کرنے پر سابق وزیر سے ناراض تھا۔وہ ہنگامی سرجری کے بعد اس حملے میں بچ گئے تھے اور اب بھی رکن پارلیمنٹ ہیں، حملہ آور کو کم از کم 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔2000 میں لبرل ڈیموکریٹ کے مقامی کونسلر نائجل جونز کو ایک شخص نے تلوار سے قتل کر دیا تھا۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...