... loading ...
ماہرین نے کہا ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے چین کی جانب سے بیرون ملک کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر روکنے کے نتیجے میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب میں کہا کہ چین ترقی پزیر ممالک کو سبز توانائی کی پیداوار اور بیرون ملک کول پاور پلانٹس کی تعمیر روکنے میں مدد کرے گا۔چین بین الاقوامی دباؤ کا شکار ہے کہ وہ بیرون ملک کوئلے کی سرمایہ کو ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ اقوام متحدہ میں ماحولیات سے متعلق وعدوں کی تکمیل کرسکے۔بیجنگ عالمی سطح پر کول پاور پلانٹس کے لیے سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور چین کے اعلان کے بعد بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں کوئلے سے بجلی کی توسیع کے منصوبوں پر دور رس اثر پڑے گا۔امریکی تھنک ٹینک گلوبل انرجی مانیٹر (جی ای ایم) کے مطابق یہ اعلان چینی ریاست کی مالی اعانت کے لیے مختص کیے گئے 44 کول پلانٹس کو متاثر کر سکتا ہے۔جی ای ایم نے کہا کہ اس سے مستقبل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 20 کروڑ ٹن تک کم کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی۔جی ای ایم کے کوئلے پروگرام کی ڈائریکٹر کرسٹین شیئر نے کہا کہ چین کا اعلان رواں سال موسمیاتی محاذ پر ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بہت سے ممالک بجلی کی پیداوار کے متبادل ذرائع اپنائیں گے اور انہیں قابل تجدید توانائی فراہم کیے جانے میں تعاون کیا جائے گا۔ماحولیاتی گروہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر کا بیان بینک آف چائنا جیسے بڑے اداروں کو مجبور کرے گا کہ وہ 10 گیگا واٹ کے بیرون ملک کوئلے سے بجلی کی پیدا کرنے والے منصوبوں سے منسوب ہیں، وہ ان منصوبے سے دستبرداری کا اوقات کار تیار کریں۔چین کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی رواں برس بیرونی ممالک کول پاور پلانٹس کے منصوبوں سے متعلق فیصلے کیے ہیں۔چین کی جانب سے مذکورہ فیصلہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ترقی پزیر ممالک کی مدد کے اخراجات کو دوگنا کرنے کے امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا۔بیجنگ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ترقی پزیر ممالک کی مدد میں درکار اخراجات کو دوگنا کیا جائے گا جو 2024 تک 11 ارب 40 کروڑ ڈالر تک ہوسکتاہے۔بوسٹن یونیورسٹی گلوبل ڈیولپمنٹ پالیسی سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی افریقہ، پاکستان، انڈونیشیا، ویت نام، بنگلہ دیش، زمبابوے، سربیا اور متحدہ عرب امارات میں 20 سے زائد منصبوبے چین کی مالی اعانت سے تعمیراتی مراحل میں ہیں جبکہ دیگر 17 پلاننگ کا حصہ ہیں۔ مالیاتی ڈیٹا فراہم کرنے والے لیڈ کاربن تجزیہ کار یان کن نے کہا بیرون ملک میں کوئلے کے اخراج، انہیں بند کرنے، سرکاری اور نجی فنانسنگ کے درمیان علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...