... loading ...
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کے سوشل نیٹ ورک کے اصولوں کا اطلاق تمام صارفین پر یکساں انداز سے ہوتا ہے مگر فیس بک کے لاکھوں صارفین پر ان قوانین کا کوئی اطلاق نہیں ہوتا۔یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کا ایک خفیہ اندرونی نظام ہے جو 58 لاکھ صارفین پر سوشل نیٹ ورک کے اصولوں کا اطلاق نہیں ہونے دیتا۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں تمام تر تفصیلات بتائی گئی کہ کن با اثر، مقبول اور خبروں میں رہنے والے ہائی پروفائل صارفین کے خلاف اصولوں کی خلاف ورزی پر وہ اقدامات نہیں ہوتے جن کا سامنا عام صارفین کو ہوتا ہے۔رپورٹ میں کمپنی کی دستاویزات کی بنیاد پر بتایا گیا کہ فیس بک کے ایک سابق ملازم نے ایک میمو میں بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ‘طاقتور کرداروں ‘ کو استثنیٰ دیا جاتا ہے۔شخصیات جیسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فٹبالر نیمار جونیئر، امریکی سینٹر ایلزبتھ وارن اور دیگر کی پوسٹس کو اس خفیہ سسٹم کے تحت کور کیا جاتا ہے۔ سسٹم کو ایکس چیک یا کراس چیک کے ناموں سے پکارا جاتا تھا اور اس کی تشکیل فیس بک کی انسانی اور اے آئی موڈریشن پراسیس کی صلاحیت محدود ہونے سے کی گئی مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس خفیہ سسٹم سے کمپنی کے لیے دیگر مسائل پیدا ہوئے جب صارفین کو اس سسٹم کا حصہ بنایا جاتا تو موڈریٹرز کے لیے ان کے خلاف ایکشن لینا زیادہ مشکل ہوجاتا۔ مثال کے طور پر نیمار جونیئر نے ان پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کو فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کردیا تھا۔ اسکرین شاٹ میں خاتون کا نام اور نامناسب تصاویر بھی شامل تھیں، جس کے بعد فیس بک نے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی مگر چونکہ نیمار جونیئر کو ایکس چیک کے تحت کور کیا جاتا تھا تو موڈریٹرز کو ان کا مواد ہٹانے سے روکا گیا جس کو ڈیلیٹ کیے جانے تک 5 کروڑ 60 لاکھ افراد نے دیکھا۔ دستاویزات کے مطابق ایکس چیک کے 10 فیصد سے بھی کم مواد پر نظرثانی ہوتی ہے۔فیس بک کے ترجمان نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اس شرح میں 2020 میں اضافہ ہوا مگر اس حوالے سے شواہد فراہم نہیں کیے۔فیس بک کے متعدد ملازمین کے پاس ایکس چیک سسٹم میں شامل کرنے کی پاور ہے اور اس میں بااثر پروفائلز کو ہی شامل کیا جاتا ہے، مگر رپورٹ میں ایک آڈٹ کا جائزہ لینے پر بھی یہ معلوم ہیں ہوسکا کہ کس طریقہ کار کے تحت لوگوں کو اس نظام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کے ملازمین بشمول سوک ٹیم کی سربراہی کرنے والے ایک عہدیدار کی جانب سے کچھ صارفین کے ساتھ کیے جانے والے خصوصی سلوک پر تحفظات کا اظہار کیاگیا ۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...