... loading ...
ملک بھرکی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں عید الاضحی بدھ کو مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے صوبے بھر میں عیدا لاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات کھلے مقامات پرہونگے ، نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حسبِ توفیق سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے ۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظرمحکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی پرایس اوپیز جاری کردی ہیں،جس کے تحت رہائشی علاقوں میں گھروں کے سامنے سڑکوں گلیوں میں قربانی کی اجازت نہیں ہے ، جانوروں کی قربانی کے لیے کھلے میدان کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ قربانی کرتے ہوئے مجمع اکھٹا نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزمحکمہ اوقاف اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات بھی کھلی جگہ میں منعقد کیے جائیں گے ، اور ایک ہی مقام پر نماز عید کے ایک سے زائد اجتماعات الگ اوقات میں کیے جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق نماز عید کے لیے آنے والوں کو تھرمل اسکینر سے گزارا جائے ، نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے ، اور عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شرکت نہ کرنے دی جائے ۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عید کی نماز پڑھنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں، اور شہری نماز عید کے بعد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔ کراچی میں عید الاضحی کی نماز کا مرکزی اجتماع باغ جناح پولو گراونڈ ، نشتر پارک،ٹی گراؤنڈعزیزآباد،عیدگاہ ناظم آباد،امام بارگاہ محفل شاہ خراساں، مسجد کنزالایمان، سبیل والی مسجد، عید گاہ ناظم آباد، نیو میمن مسجد،جناح گراونڈ،جامع مسجد آرام باغ،سفید مسجد اللہ والا ٹاؤن دیگر مقامات پر ہونگے ۔جس کے لیے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ عید کے اجتماعات میں علماء کرام سنت ابراہیمی کا تذکرہ کریں گے اور لوگوں کو قربانی کی اصل روح اور اس کے مقاصد بارے میں آگاہ کریں گے ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔گزشتہ روز عید سے ایک روز پہلے قربانی کا جانور خریدنے کے لئے مویشی منڈی میں خریداروں کا رش رہا اور لوگ رات گئے تک قربانی کے لئے جانور خریدتے رہے ۔شہر میں جانوروں کو باندھنے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کیلئے مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث عموما قربانی کے خواہشمند لوگ عید سے ایک روز قبل ہی جانور خریدتے ہیں۔جس کے باعث گزشتہ روز مویشی منڈی میں جانوروں کے خریداروں کا رش رہا۔کراچی میں دینی مدارس، فلاحی تنظیموں اورمختلف مخیراداروں کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے ملک میں مہنگائی کی لہرکے باعث کراچی میں بھی لوگوں کا زیادہ رجحان اجتماعی قربانی کی جانب ہے جبکہ انفرادی طورپربھی بڑے پیمانے پرکراچی سمیت صوبے بھرمیں سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی کریں گے ۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...