... loading ...
کووڈ کی سنگین شدت کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے ہر 2 میں سے ایک مریض کو دیگر طبی پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔یہ بات اس حوالے سے ایک جامع طبی تحقیق میں سامنے آئی۔برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کووڈ کے مریضوں پر مختصر اور طویل المعیاد بنیادوں پر مرتب ہونے والے طبی اثرات کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔اس مقصد کے لیے برطانیہ کے 300 سے زیادہ ہسپتالوں میں کووڈ کے باعث زیرعلاج رہنے والے 70 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ڈیٹا کو تحقیق کے لیے استعمال کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے کووڈ کے ہر 2 میں سے ایک مریضوں کو دیگر طبی پیچیدگیوں کا سامنا ہوا جن میں گردوں اور پھیپھڑوں کے مسائل سب سے عام تھے ، مگر دماغی و ذہنی اور دل کی شریانوں سے جڑے مسائل بھی کافی بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوئے ،ان طبی پیچیدگیوں کی شرح ان جوان افراد مں عام تھی جو پہلے صحت مند تھے ،ان میں 19 سے 29 سال کے مریضوں کی شرح 27 فیصد اور 30 سے 39 سال کے عمر کے افراد کی تعداد 7 فیصد تھی، جن کو کووڈ 19 کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد کم از کم ایک پیچیدگی کا سامنا ہوا۔طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ پالیسی سازوں کو کووڈ کو شکست دنے والے افراد کی طویل المعیاد بنیادوں پر نگہداشت کے منصوبوں کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔محققین نے کہا کہ نتائج موجودہ نظریے کے مخالف ہے کہ کووڈ 19 صرف ان افراد کے لیے خطرناک ہے جن کو پہلے سے کسی بیماری کا سامنا یے ہا معمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخلے کے وقت مرض کی شدت سے جوان افراد میں بھی پیچیدگیوں کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے ، تو ان پیچیدگیوں کی روک تھام بنیادی حکمت عملی ہونی چاہیے یعنی ویکسینیشنن کے ذریعے ۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ پیچیدگیاں خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ ہوتی ہیں۔تحقیق کے مطاق لگ بھگ ہر 3 میں سے ایک یا 27 فیصد مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنا خیال رکھنے میں مشکل پیش آئی، اس میں عمر، جنس یا نسل کی کوئی قید نہیں تھی۔محققین کے مطابق تحقیق میں دریافت کی جانے والی پیچیدگیاں لانگ کووڈ سے الگ ہیں، جن کے متاثرین کو کووڈ سے منسلک علامات کا سامنا ہفتوں یا مہینوں تک ہوتا ہے ۔محققین کے مطابق کووڈ کی پیچیدگیاں محض موت تک محدود نہیں، صرف موت پر توجہ مرکوز کرنے سے اس کے حقیقی اثرات کا اندازہ نہیں ہوسکے گا، بالخصوص جوان افراد میں، جن میں کووڈ کی سنگین شدت سے بچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔
پاکستان کی بقالوکل گورنمنٹ میں ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں ہوں گے تووہ عوام سے دھوکے کے مترادف ہوگا،میں نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہا جو کئی لوگوں کو بہت برا لگا، خواجہ آصف لوکل گورنمنٹ سے کسی کو خطرہ نہیں بیوروکریسی کو ہے،پتا نہیں کیوں ہم اندر سے خوف زدہ ہیں یہ ہوگیا تو...
ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے،جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، وزیراعلیٰ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم ضرور استعمال کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تاروجبہ کے مقام پرا سٹریٹ موومنٹ ریلی کے ...
جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سے اطراف میں مکمل تباہی ہوئی،ریسکیو اہلکار 15ارب کا نقصان ، حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ، تنویر پاستا گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ طور پر محفوظ رہے، اطراف کی چیزیں ج...
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...
بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔شرجیل میمن کی ...
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...