... loading ...
سابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ،ممنون حسین گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ممنون حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک تھے ، وہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے ، صدر وزیراعظم گورنر سندھ عمران اسمعیٰل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور کہاہے کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ تفصیلات کے مطابقسابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممون حسین کے مطابق ممنون حسین گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ سابق صدر ممنون حسین مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور دیگر عہدوں پر فائز رہے ممنون حسین سال 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے ۔ ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ صدر منتخب ہونے پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا تھا۔ انتخابات میں ان کے مدمقابل پاکستان تحریکِ انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین تھے ،ممنون حسین نے 432 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے ۔سابق صدر ممنون 23 دسمبر 1940 کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ وہ پاکستان کے 12 ویں صدر تھے ، جبکہ وہ گورنر سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ ممنون حسین غیر سرگرم سیاسی شخصیت رہے ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے ۔وہ نوے کی دہائی کے آخر میں پہلی بار پاکستانی سیاست کے افق پر نظر آئے اور 1997 میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بنائے جانے والے ممنون حسین 1999 میں نواز حکومت کے آخری ایام میں چند ماہ کیلئے گورنر سندھ بھی رہے ۔نواز شریف کی اسیری اور پھر جلاوطنی کے دوران وہ منظرِ عام پر تو نہیں تھے تاہم نواز شریف سے ان کا رابطہ ٹوٹا نہیں اور پھر ان کی وطن واپسی کے بعد ممنون حسین ایک بار پھر سندھ میں مسلم لیگ کی سیاست میں سرگرم ہوگئے تھے ۔سابق صدر نے اگست 2018 میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی حلف لیا۔سابق صدر مسلم لیگ نواز کے دیرینہ کارکن اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔ مسلم لیگ نواز کی کراچی میں کمزور پوزیشن کے باوجود وہ ہر دور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے ۔ اب سے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کے کراچی ہی سے ایک اور سینئر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھی مشاہد اللہ خان بھی انتقال کر گئے تھے ۔ممنون حسین کی وفات پر زندگی کے ہر شعبہ سے شخصیات دکھ کا اظہار کر رہی ہیں۔ممنون حسین پاکستان کے بارہویں صدر رہے ۔ ممنون حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی منصب کے انتخاب میں حصہ لیا۔ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر تھے ۔ ممنون حسین کی مادری زبان اردو تھی۔ وہ کراچی میں قائم ایک ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک تھے ۔ممنون حسین 1940 میں بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان نقل مکانی کرکے پاکستان آگیا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے گریجویٹ کیا۔1993 میں جب پاکستان کے اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے میاں نواز شریف کی حکومت برطرف کی تو ان دنوں ہی ممنون حسین شریف برادران کے قریب پہنچے اور بعد میں وہ مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام صدر سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے ۔ ممنون حسین 1997 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کے مشیر رہے ، 1999 میں انہیں گورنر مقرر کیا گیا، مگر صرف چار ماہ بعد ہی میاں نواز شریف کی حکومت کا تخہ الٹ گیا اور وہ معزول ہو گئے ۔صدر ممنون حسین نے سیاست میں دلچسپی 1968 میں لینا شروع کی جب یہ نورالامین کی قیادت میں مسلم لیگ کا حصہ بنے ۔ جلد ہی وہ مسلم لیگ کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری بن گئے ۔ 1993 میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی اور مسلم لیگ ن کراچی کے سیکرٹری خزانہ رہے ۔ جنرل مشرف کے دورِ آمریت میں انہوں نے جمہوریت کے لئے آواز اٹھانے پر سیاسی قید بھی کاٹی۔پاکستان کے صدر بننے کے وقت یہ ملکی تاریخ کے دوسرے معمر ترین صدرِ پاکستان تھے ۔ صدر ممنون جنرل ایوب خان کے بعد واحد صدر ہیں جنہیں اپنے دورِ صدارت میں پانچ مختلف چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لینے کا اعزاز حاصل ہے ۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ممنون حسین منگل 30 جولائی 2013 کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئے ۔ انھوں نے 432 ووٹ لیے ۔ تحریکِ انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین ان کے مدِ مقابل تھے جنہوں نے 77 ووٹ حاصل کیے ۔ 8 ستمبر 2018 کو ممنون حسین کی مدت ختم ہو گئی۔ رخصتی کے وقت انہیں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...