... loading ...
ایک نئی تحقیق میں پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ نوول کورونا وائرس لعاب دہن بنانے والے گلینڈز کو بھی متاثر کرسکتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یونیورسٹی آف سا پالو میڈیکل اسکول کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا وائرس لعاب دہن بنانے والے گلینڈز کو متاثر اور وہاں اپنی نقول بناسکتا ہے ۔تحقیق میں ان افراد کے لعاب دہن بنانے والے 3 اقسام کے گلینڈز کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ لعاب دہن بنانے والے ٹشوز نوول کورونا وائرس کی پناہ گاہ کا کام کرتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اس دریافت یہ وضاحت کرنے میں مدد ملتی ہے کہ یہ وائرس لعاب دہن میں بہت زیادہ تعداد میں کیوں ہوتا ہے اور اس سے سائنسدانوں کو لعاب دہن پر مبنی کووڈ 19 کی تشکیص کا ٹیسٹ تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب نظام تنفس کا ایک وائرس لعاب دہن کے گلینڈ کو متاثر کرنے اور وہاں اپنی نقول بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ بہت زیادہ عام امراض جیسے خارش کا باعث بننے والے وائرسز ہی ایسا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دریافت سے یہ ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ آخر نیا کورونا وائرس اتنا زیادہ متعدی کیوں ہے ۔ان محققین کی ایک سابقہ تحقیق میں کورونا وائرس کے آر این اے کو مسوڑوں کے ٹشوز میں دریافت کیا گیا تھا۔چونکہ نیا کورونا وائرس نظام تنفس کے دیگر وائرسز کے مقابلے میں بہت زیادہ متعدی ہے تو محققین کے ذہن میں یہ خیال پیدا ہوا کہ شاید یہ لعاب دہن بنانے والے گلینڈز کے خلیات میں بھی اپنی نقول بناتا ہو اور لعاب دہن میں موجود رہتا ہو۔اس کی جانچ پڑتال کے لیے محققین نے کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے 24 مریضوں کے ٹشوز کے نمونے حاصل کیے ۔تجزیے سے دریافت ہوا کہ وائرس ان ٹشوز میں موجود ہے اور حتمی معائنے سے ثابت ہوا کہ نہ صرف وائرس وہاں موجود ہے بلکہ وہ خلیات میں اپنی نقول بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔اب محققین کی جانب سے یہ جاننے کی منصوہ بندی کی جارہی ہے کہ کیا منہ نئے کورونا وائرس کے جسم میں داخلے کا بنیادی مقام ہے اور اس حوالے سے مسوڑوں سے ٹشوز اور منہ میں لعاب کی جھلی کا اس میں کیا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہ ممکنہ طور پر وائرس کے لیے جسم میں داخلے کا اہم ترین مقام ہوسکتا ہے ۔
ایران نے چوتھی بار درجنوںیلسٹک میزائل و ڈرون داغ دیے،کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ،تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ،8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے امن میسر نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا( ترجمان جن...
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیر...
آپریشن بنیان مرصوص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا، بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ڈی جیلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ، انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (...
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...