... loading ...
حکومت اپوزیشن میں وزیراعظم عمران خان کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کے معاملے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی جب کہ وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم کے آنے پر اپوزیشن لیڈر نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی، مسلم لیگ )(ن) نے اس دعویٰ کو مستردکردیا ہے اسپیکر چیمبر میں موجود اجلاس کی مہمانوں کی فہرست اہمیت اختیار کر گئی اپوزیشن نے اس فہرست کے اجراء کے لئے اسپیکر سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر اعظم کی غیرحاضری کی وجہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو قرار دینے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے تیار تھے لیکن شہباز کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو پیغام بھیجا گیا تھا کہ اگر وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت کی تو اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کر جائے گی۔ پھر وزیر اعظم نے سوچا کہ واک آؤٹ کی ضرورت نہیں ہے اور آپ لوگ اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں اور میں نہیں آؤں گا۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ آیا وزیر اعظم کو ایسا لگا کہ اپوزیشن انہیں برداشت نہیں کرے گی یا قائد حزب اختلاف کی جانب سے واقعتا کوئی پیغام بھیجا گیا تو فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ باقاعدہ پیغام بھیجا گیا تھا۔ وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے لیکن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو پیغام گیا تھا کہ وزیراعظم آئیں گے تو وہ اجلاس میں نہیں آئیں گے ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طنزاً کہا ہے کہ یہ بالکل درست بات ہے ، ہم وزیر اعظم کو حکم دیتے ہیں کہ انہیں کیا کام کرنا ہے ۔ فواد چوہدری اس بات سے واقف نہیں تھے کہ وزیر اعظم قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، کیا اس نے یہ نہیں دیکھا تھا کہ ان کے وزیر اعظم کی نشست خالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات یہ بھول گئے ہیں کہ وزیر اعظم کو اجلاس میں شرکت کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ انہیں پہلے ہی بریفنگ مل چکی تھی اور جس پر انہوں نے اتفاق کیا تھا، تاہم اگر وہ آتے تو یہ بہت اچھی بات ہوتی۔شاہد خاقان عباسی نے وزیر اطلاعات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ بجٹ تقریر کے دوران کس نے حملوں اور تقریر میں خلل ڈالنے کا حکم دیا تھا، حکومتی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی نے ہمیں بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے براہ راست پیغام آیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو بولنے نہ دیں۔ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی عدم شرکت پر ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی عدم شرکت سوالیہ نشان ہے۔ اہم قومی ایشوز کو ہمیشہ غیر سنجیدہ رویوں کے بھینٹ چڑھایا گیا ۔ قوم کو بتایا جائے کہ وزیر اعظم نے کیوں شرکت نہیں کی ؟ کیا وزیر اعظم نا اہل ہے ؟ یا یہ ایشو اہم نہیں تھا ؟ ایک کھلاڑی وزیر اعظم ملکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے ۔ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اہمیت اور صلاحیت کا اندازہ کشمیر پالیسی سے لگایا جا سکتا ہے ۔ افغان جیسے اہم ایشو پر خوب غور وفکر کی ضرورت ہے ۔معمولی سی غلطی مستقبل کی تباہی و بربادی پر منتج ہوگی ۔ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے اس معاملے پر وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے پارٹی کی طر ف سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی میں عدم شرکت سے ایک منفی پیغام گیا ہے ، نیئر بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم افغانستان کے معاملے پر کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ انکی اجلاس سے لاتعلق رہنے سے لگایا جا سکتا ہے ۔ کیا وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے یہ پیغام دیا کہ خارجہ اور داخلہ پالیسی سے ان کا کوئی تعلق نہیں؟ ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کیا یہ سمجھا جائے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں متعلقہ لوگوں کو مدعو کیا گیا اور وزیراعظم خود کو غیر متعلقہ شخص سمجھ رہے ہیں؟ وزیراعظم کے لئے قومی سلامتی کمیٹی سے زیادہ بھی کوئی اہم مصروفیات تھیں؟ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کرکے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اپنا موقف رکھا، پیپلزپارٹی نے ملکی معاملات پر کبھی سیاست نہیں کی بلکہ قومی سلامتی کے معاملات پر ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا ہے ۔وزیراعظم خود اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔وزیراعظم کو قومی سلامتی کے معاملات پر کنٹینر کی سیاست زیب نہیں دیتی۔وزیراعظم بتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں؟ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب وزیر اعظم اس اجلاس میں شریک ہی نہیں تھے تو شہباز نے منع کیسے کیا؟پارٹی صدر نے کسی کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جھوٹے اور پراپیگنڈا مشین ہیں، جب اجلاس اسپیکر نے بلایا تو شہباز شریف منع کیسے کر سکتے ہیں؟۔ فوادچوہدری کے پاس شہباز کی انکار کو ثابت کرنے کے لیے کوئی سرکاری دستاویز یا شواہد موجود ہیں اور انہیں چیلنج کرتے ہوئے وہ دکھانے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ کیا عمران صاحب قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر امور پر بھی شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے ؟ کیا وہ کورونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے بھی شہباز شریف کے کہنے پہ چلے گئے تھے ؟
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...