... loading ...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پوری آب و تاب سے جاری ہے ،جہاں لیگ میچز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، گزشتہ شب مکمل ہونے والے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں ملتان سلطان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کوالفائینگ مرحلے سے قبل ریہرسل کی سی حیثیت رکھتا تھا،اب یہی دونوں ٹیمیں (آج) 21 جون بروز پیر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پہلے کوالیفائر میں مدمقابل آئیں گی۔ایونٹ کے 30 لیگ میچز میں سے 14 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے گئے تھے ، کوویڈ 19 کے سبب4مارچ کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کو ملتوی کردیا گیا تھاتاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز ایمرٹیس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی کے کرکٹ حکام کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز دوبارہ سے 9 جون سے کروانے کا اعلان کیا۔لیگ مرحلے کے بقیہ 16 میچز 9 سے 19 جون تک ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔ جہاں دو مرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔کراچی میں کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر براجمان تھی تاہم ملتان سطانز نے ابوظہبی میں کھیلے گے میچز میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پانچ میں سے چار میچ جیت کر دس پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری نمبر جگہ حاصل کرلی۔لاہور قلندرز یہاں دباؤ کا شکار نظر آئی، لاہور قلندرز لیگ مرحلے میں پانچ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر موجود تھی، اسے ابوظہبی میں مسلسل چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب لاہور قلندرز پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکے ہیں،یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ قلندرزپلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنیمیں ناکام رہے ۔2019کے ایڈیشن کی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہیگلیڈی ایٹرز نے دس میچز میں سے دو جیتے جبکہ آٹھ میچز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوالیفائیر اسلام آباد یونائیٹڈ بامقابلہ ملتان سلطانز،ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ میچز کے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے میچ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شاداب خان کی قیادت میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پھر مسلسل پانچ میچز میں فتوحات حاصل کیں، اس طرح ان کی ٹیم دس میں سے آٹھ میچز جیت گئی۔ کراچی میں کھیلے گئے لیگ مرحلے میں انہوں نے چار میں سے تین میچز جیت رکھے تھے ۔غیر ملکی کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ اور کولن منرو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔ عثمان خواجہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابوظہبی میں جاری حالیہ میچز میں سنچری اسکور کی، اس ہائی اسکورنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی زیرقیادت پشاور زلمی کے خلاف فتح حاصل کی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے پانچ میچوں میں عثمان خواجہ اور کولن منرو نے بالترتیب 175 اور 241 رنز بنائے ۔ آصف علی اور افتخار احمد نے مڈل آرڈر میں اپنی پرفارمنس سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔اسلام آباد یونائیٹد کے باؤلرز میں حسن علی آٹھ میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں اپنے ڈبیو سیزن میں نو میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں. سلطانز کا سیزن میں آغاز خاصہ مایوس کن رہا وہ پانچویں پوزیشن پر موجود تھے مگر ابوظہبی میں لیگ مرحلے کے اختیام پر ان کی ٹیم دوسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے ۔محمد رضوان چار نصف سنچریوں کی بدولت 470 رنز بنا کر اپنی سائیڈ میں لیڈ کر رہے ہیں۔ صہیب مقصود دس میچوں میں 304 رنز بنا چکے ہیں۔سلطانز کے ایمرجنگ کھلاڑی شاہنواز دھانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نو میچوں ں میں 20 وکٹیں حاصل کیں ہیں، چھٹے ایڈیشن میں اب تک وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔دھانی کو دو مرتبہ پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔پشاور زلمی بامقابلہ کراچی کنگز، پشاور زلمی کے شعیب ملک روان سیزن میں اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں. انہوں نے دس میچوں میں 244 رنز بنائے ۔ شعیب ملک نے قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہاف سنچریاں اسکور کر کے اپنی ٹیم کے نیٹ ریٹ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔وہاب ریاض نے اپنی ٹیم کی طرف سے نو میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔دفاعی چمپئن کراچی کنگز کو ابوظہبی میں جاری رواں ایڈیشن کے پہلے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز نے نویں میچ میں قلندرز کے خلاف آخری اوور میں فتح حاصل کی۔ ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ سے پہلے وہ چوتھی پوزیشن پر موجود تھے اگر وہ یہ میچ ہار جاتے تو ان کی روایتی حریف لاہور قلندرز پلے آف مرحلے میں پہنچ جاتی۔کراچی کنگز کے بابر اعظم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 501 رنز بنا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بابر اعظم نے چھ ہاف سنچریاں بنائیں بابر اعظم کے اوپننگ پارٹنر شرجیل خان نے 312 رنز بنائے ۔ایمرجنگ کھلاڑی ارشد اقبال کراچی کی طرف سے آٹھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...