... loading ...
مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کے ذمہ دار اور ہجومی تشدد کے ذریعے مسلمانوں کے قتل کی حمایت کرنے والے شخص کو بھارتی ریاست ہریانہ میں بی جے پی کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت بھر میں کورونا وبا کے بے قابو ہونے کے بعد مسلمانوں کی جانب سے ہندو مسلم رواداری کے عظیم الشان اور مثالی رویے کا بھارت بھر میں اظہار کیا جارہا تھا۔ مگر اس دوران میں ہندو انتہا پسند کورونا وبا سے زیادہ خطرناک وبا یعنی مسلم دشمنی کے شکار ہندؤں نے اپنے روایتی تعصب اور تنگ نظری کو ایک لمحے کے لیے بھی ترک کرنا گوارا نہیں کیا۔اس کا تازہ ترین مظاہرہ اُس وقت ہوا جب ہریانہ میں ایک نفرت انگیز مہا پنچایت میں مسلمانوں کے قتل کو جائز ٹھہراتے ہوئے ’’کیا ہم انہیں قتل بھی نہیں کرسکتے ‘‘ کہنے والے شری کرنی سینا کے سربراہ سورج پال اَمو کو ہریانہ بی جے پی نے اپنا ترجمان مقرر کر لیا ہے ۔ اس تقرری کا اعلان پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر اوم پرکاش دھنکڑ نے ٹوئٹر پر کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر جاری تنقید کو زعفرانی پارٹی نے یکسر نظرانداز کردیاہے ۔ سورج پال ۳۰؍مئی کی اپنی مذکورہ تقریر کے بعد ہی ایک بار پھر شہ سرخیوں میں آئے ہیں۔ وہ آصف نامی ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد میں قتل کرنے والوں کی حمایت اور ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔میوات کے خلیل پور میں رہنے والے جواں سال آصف کو ۱۶؍ مئی کی رات کچھ گجر شرپسندوں نے پیٹ پیٹ کر مار دیاتھا۔ وہ دوائیں لے کر واپس آرہاتھا تب اس پر یہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن کی رہائی کیلئے جدوجہد شروع ہوگئی ہے ۔ اسی سلسلے میں منعقدہ مہا پنچایت میں سورج پال امو نے مسلمانوں کے قتل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ ہماری ماؤں بیٹیوں کی فحش تصویریں بناتے ہیں اور اہم انہیں قتل بھی نہیں کرسکتے ‘‘؟ مجرموں کی حمایت میں مہا پنچایت کا بھی دفاع کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو ہی چیلنج کرڈالا کہ ’’اگر کسی نے یہ مہاپنچایت روکنے کی کوشش کی تو ہم اسے جان سے مار دیں گے ۔ اگر کسی نے اپنی ماں کا دودھ پیا ہے تو روک کر دکھائے ‘‘۔ اس سے قبل ۲۰۱۷ء میں سورج پال امو اُس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب فلم پدماوت کے خلاف احتجاج کے دوران انہوں نے فلم اداکارہ دیپکا پڈوکون کا سردھڑ سے الگ کرنے پر انعام کا اعلان کیاتھا۔ اپنا ویڈیو امو نے خود ہی فیس بک پر پوسٹ کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے ہندوسماج کو اُکسانے کی کوشش کی ہے ۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...