... loading ...
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے برطانوی اخباردی فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کردی، جس میں ان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے مراعات حاصل کی جائیں گی۔اسلام آباد میں معاشی سروے 2020-21 پیش کرنے کے بعد سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ‘میں واضح کرتا چلوں کہ یہ ایک گھنٹہ طویل انٹرویو کیا تھا جو 19 پوائنٹس پر مبنی تھا اور ایک مرتبہ امریکا کا حوالہ دیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تھا’۔وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں جواب دیا تھا کہ امریکا نے فوجی تربیت کے لیے کچھ رقم کی بات کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے نہ تو کوئی تعاون مختص کی ہے اور نہ ہی مجھے چاہیے ‘۔خیال رہے کہ فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شوکت ترین نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا پر فوجی تعاون سے عمران خان کی حکومت آئی ایم ایف کی غیر مقبول اصلاحات میں تاخیر کے لیے ‘کچھ وقت’ مل گیا ہے ۔وزیرخزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘ہم اپنے غریب لوگوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں اور ہم امریکی عہدیداروں سے بات کر رہے ہیں اور وہ مدد کرنے کے خواہاں ہیں’۔شوکت ترین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں انٹرویو لینے سے والے کہا تھا کہ امریکا نے ہماری فوجی تربیت کے لیے امداد کے حوالے سے بات کی ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے کوئی اور پیسہ نہیں دیا اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران میں نے کہا تھا پاکستان امریکا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کرنا چاہتا ہے اور ملک میں تیل، گیس اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی توقع رکھتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے امریکا کے حوالے سے بس یہی باتیں کی تھیں’۔وزیرخزانہ نے کہا کہ انٹرویو میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات کے حوالے سے بھی پوچھا گیا تھا اور ‘جواب میں امریکا کا حوالہ بھی نہیں دیا تھا’۔انہوں نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور جھوٹی خبر سے منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ہم آج اس کی تردید جاری کر رہے ہیں۔فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں مزید کہا تھا کہ ‘2008 میں ہمارے ساتھ امریکا تھا اور ہر کوئی میرے دائیں جانب تھا کیونکہ اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ تھی لیکن آج چیزیں مختلف ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...