... loading ...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے 19 پولٹری فیڈ ملوں کوکارٹیلائزیشن، ساز باز کرنے ، بادی النظر میں کمپٹیشن مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔سی سی پی نے پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات موصول ہونے پر سو موٹو نوٹس لیتے ہوئے پولٹری فیڈ سیکٹر میں مشتبہ کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔مارکیٹ زرائع سے اکٹھے کیے گئے اعدادوشمار سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں بیک وقت اضافہ ہوا اور قیمتوں میں اوسطاََ اضافہ بھی ایک جیسا ہی دکھائی دیا جو کہ ساز باز سے اکٹھے کئے گئے فیصلوں کو شبہ دیتا ہے اور بادی النظر میں کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4کی خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے ۔ سی سی پی انکوائری کے مطابق دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان فیڈ ملوں نے آپس میں ملی بھگت کر کے پو لٹری فیڈ کی قیمتوں میں اوسطا 825 روپے فی 50 کلوگرام بیگ یعنی 32 فی صد اضافہ کیا ۔ مزید برآں ، ستمبر 2020 کے پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں 18.31 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہو ۔ یہ اضافہ پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں 100 روپے فی بیگ اضافہ کے ساتھ ہوا ۔اکتوبر 2020 میں ، پولٹری فیڈ ملوںکے ایک اور اضافے کے بعد ( یعنی لیر کی قیمتوں میں 125 روپے فی 50 کلو بیگ اور برائلر فیڈ کی 175 روپے فی 50 کلو بیگ اضافہ) مرغی کی قیمتوں میں 26.62 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 23.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نومبر 2020 میں ، پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں ایک بار پھر 150روپے فی 50 کلو گرام بیگ کا اضافہ ہوا جس کے بعد ، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بالترتیب 20.76 فیصد اور 5.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر 2020 میں ، پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں ایک اور 250 روپے فی 50 کلو گرام بیگ کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بالترتیب 3.21 فیصد اور 14.08 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مذید براں ، سی سی پی کو مختلف زرائع سے معلوم ہوا تھا کہ چند اہم پولٹری فیڈ ملز مختلف مقامات پر ایک دوسرے سے ملاقات کر کے فیڈ کی قیمتوں کی پرائس فکسنگ میں ملوث ہیں ۔ اس لئے سی سی پی نے رواں برس فروری میں لاہور اور راولپنڈی میں دو اہم پولٹری فیڈ ملز کے دفاتر کا سر چ اور انسپکشن کر کے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔ اس ضبط شدہ ریکارڈ سے معلو م ہوا کہ 19 فیڈ ملوں کے عہدیدار ان ایک فعال واٹس ایپ گروپ کا استعمال کررہے تھے جہاں ایک فیڈ پروڈیوسر قیمت میں ایک خاص حد تک اضافے کا اعلان کرتا تھا اور باقی تمام عہدیدار ان اس پر عمل پیرا ہونے پر اپنی رضامندی کا اظہار کرتے تھے ۔ قیمت پر تبادلہ خیال میں نہ صرف اضافے کی مقررہ تاریخ بلکہ قیمت میں کتنا اضافہ کرنا ہے بھی شامل تھا۔ ان تبادلہ خیال اور فیصلوں پر باقاعدہ عمل درامد کیا گیا ، جس کا ثبوت ان کمپنیوں کی آفیشل قیمتوں کی فہرستوں سے بھی ملتا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ دسمبر 2018 اور دسمبر 2020 کے درمیان قیمتوں میں باقاعدہ ساز باز کر کے تبدیلی کی گئی۔ اس لئے فیڈ ملوں کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دنوںمیں جواب دینے کا کہا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4کی خلاف ورزی پر سی سی پی ایسوسی ایشنز پر ساڑھے سات کروڑ روپے اور کسی کاروباری کمپنی پر ساڑھے سات کروڑ روپے یا سالانہ حجم کا 10فی صد تک جرمانہ عائد کر سکتا ہے ۔وہ کمپنیاں جن کے خلاف قانونی کاروائی چل رہی ہو وہ سی سی پی نرمی ریگولیشنز (Leniency Regulations) کے تحت جرمانے میں کمی یا مکمل معافی کے لئے آپس میں مقابلہ کر سکتی ہیں بشرطیکہ وہ سی سی پی کو زیر التوا معاملے پر اضافی اہم معلومات فراہم کر یں اور سی سی پی اس کو قبو ل کرے ۔سی سی پی کو کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں کمپیٹیشن کو ممکن بنائے اور صارفین کو کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرے ۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...