... loading ...
پاکستان نے زمبابوے کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں 24 رنز سے شکست دیکر سیریز 1ـ2 سے جیت لی، پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر165رنز بنائے ، زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی،محمد رضوان نے سب سے زیادہ 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،شاندار کارکردگی پر حسن علی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جس میں محمد رضوان نے سب سے زیادہ 89 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔محمد رضوان اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تھا، مگر سیریز میں پہلی دفعہ موقع حاصل کرنے والے شرجیل خان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور پانچویں اوور میں 35 رنز کے اسکور پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو پاکستان کی گرنے والی پہلی وکٹ تھی۔کپتان بابراعظم اور رضوان نے طویل شراکت قائم کی اور آخری اوور میں ٹیم کا اسکور 161 رنز تک پہنچایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔پاکستان کی بقیہ دونوں وکٹیں 19ویں اوور میں گریں جب تیسری گیند پر کپتان بابر اعظم 52 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے اور ان کے بعد کریز پر آنے والے فخر زمان بھی اگلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے ۔بابر اعظم نے 52 رنز کی اننگز کے دوران بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا اور ٹی20 طرز کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔پاکستان نے مقررہ اوور میں رضوان کے آؤٹ ہوئے بغیر 60 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد بنائے 91 رنز کے باعث 3 وکٹوں پر 165 رنز بنائے ۔ زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگے نے تینوں وکٹیں حاصل کیں.ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے اوپنر نے بھی 5 اوورز میں 37 رنز کی شراکت بنائی تاہم حسن علی نے مساکانڈا کی اننگز 10 رنز پر سمیٹ لی۔اوپنر ویسلے میدھیویر نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور تادیواناشے مارومانی کے ہمرا دوسری وکٹ پر ٹیم کی سنچری بھی بنائی۔مارومانی 35 رنز بنا کر محمد حسنین کی وکٹ بن گئے ، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے ۔ویسلے کی اننگز 59 رنز پر حسن علی ختم کردی اس وقت زمبابوے کا اسکور 16 ویں اوور میں 109 رنز تھا، جس کے بعد تجربہ کار برینڈن ٹیلر نے 20 رنز بنا کر تھوڑی مزاحمت ضرور کی لیکن دیگر بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہیں کر پائے ،حسن علی نے شان دار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شدید دباؤ سے دوچار کرتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کردی،زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوور میں 7 وکٹوں پر 141 رنز بنا سکی اور 24 رنز کے فرق سے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی ہار گئی،حسن علی نے سب سے زیادہ 4، حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی،ٹیم کیلئے شاندار کارکردگی پر حسن علی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...