وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

معروف جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا

هفته 06 فروری 2021 معروف جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا

معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا جبکہ اسلام کو امن پسند مذہب بھی قرار دیدیا۔کرسٹن پیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے ۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریبا 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ اسلام کے بارے میں منفی باتیں ہی سنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔کرسٹن بیٹسمین کے اس فیصلے پر فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔


متعلقہ خبریں


خاشقجی کیس سے متعلق امریکی انٹیلی جنس رپورٹ شواہد پرمبنی نہیں،جی سی سی وجود - اتوار 28 فروری 2021

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکریٹری جنرل نایف الحجراف نے کہا ہے کہ امریکا کی مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ شواہد پر مبنی نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے اس ضمن میں سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ بیانات کی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت کے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق امریکا کا جائزہ کوئی ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں ہے ۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے علاقائی اور عالمی امن وسلامت...

خاشقجی کیس سے متعلق امریکی انٹیلی جنس رپورٹ شواہد پرمبنی نہیں،جی سی سی

ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان وجود - اتوار 28 فروری 2021

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس پلیٹ فارم میں صارفین کے تجربے کو ڈرامائی حد تک بدل دیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینالسٹ ڈے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے متعدد نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکائونٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز کے بارے میں بتایا گیا۔کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔کمپنی نے بتایا کہ ہم ایسے پراڈکٹ تجربے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس ...

ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

کورونا کی برطانوی قسم سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف وجود - اتوار 28 فروری 2021

فروری 2021 میں جاری ہونے والے ڈیٹا میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نہ صرف زیادہ متعدی ہے بلکہ یہ پرانی قسم کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا بھی ہے ۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نئی قسم سے متاثر ہونے والے مریضوں کی اکثریت کا ہسپتال پہنچنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔سیرم انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا کی اس نئی اور زیادہ متعدی قسم سے بیمار ہونے والے اف...

کورونا کی برطانوی قسم سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل نے بھارت میں دھوم مچادی وجود - اتوار 28 فروری 2021

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی بلاگر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ، پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی انہیں ایشوریا سمجھ کر دھوکہ کھاجائے گا، پاکستان سے تعلق رکھنے والی آمنہ عمران در اصل بیوٹی بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 6 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے ہی ا...

ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل نے بھارت میں دھوم مچادی

لیڈی گاگا کے مغوی کتوں کی باحفاظت واپسی وجود - اتوار 28 فروری 2021

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا، جو اپنے گانوں اور پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے اغوا ہونے والے دو کتوں کو واپس لانے والے کو کروڑوں روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔اور اب لیڈی گاگا کے کتے باحفاظت انہیں واپس مل گئے ہیں جنہیں ایک خاتون نے پولیس تک پہنچایا تھا۔چند روز قبل یورپی ملک اٹلی کے شہر روم میں کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے موجود لیڈی گاگا نے اپنے نایاب کتوں کی باحفاظت واپسی کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔...

لیڈی گاگا کے مغوی کتوں کی باحفاظت واپسی

27فروری ،گرنے کے بعد مجھے پاکستان آرمی نے لوگوں سے بچایا ،ابھی نندن وجود - هفته 27 فروری 2021

پاک فوج نے 27 فروری 2019 کو گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا خصوصی بیان جاری کر دیا ہے جس میں ابھی نندن نے کہا ہے کہ گرنے کے بعد مجھے پاکستان آرمی نے لوگوں سے بچایا ،کشمیر کے ساتھ کیا ہورہا ہے نہ آپ کو پتا ہے نہ مجھے پتا ہے ، ہمیں تھوڑا سکون سے سوچنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں شکست کھاکر پاک سرزمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اس وقت فوج کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ فضا سے مجھے دونوں ملکوں میں کچھ فرق پتا نہیں چلا، پیراشوٹ گرا ...

27فروری ،گرنے کے بعد مجھے پاکستان آرمی نے لوگوں سے بچایا ،ابھی نندن

ایف بی آر نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کرلیا وجود - هفته 27 فروری 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ بڑھا ہے ،ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے ۔وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کیے گئ...

ایف بی آر نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کرلیا

وفاقی حکومت کا پولی تھین بیگزپردوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ وجود - هفته 27 فروری 2021

وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے اسلام آباد میں پولی تھین بیگزپردوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا،پولی تھین بیگز سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے اور اس کے اسباب پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے صاف سرسبز پاکستان وژن کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مختلف منصوبے شروع کررکھے ہیں تاہم ان منصوبوں کی کامیابی کا دارومدارلوگوں کو ماحول دوست طریقہ زندگی اپنانے ، قدرتی ...

وفاقی حکومت کا پولی تھین بیگزپردوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ڈوین جانسن نے ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ ویڈیو شیئر کردی وجود - هفته 27 فروری 2021

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن(دی راک) نے اپنے مداحوں کو باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔ساتھ ہی مداحوں کی مدد اور اچھی رہنمائی کیلئے انہوں نے اپنی ڈائٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکائونٹ پر بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر اپنا 'پروٹین شیک' پی لیتے ہیں جس میں وہ 60 سے 70 گرام پروٹین پائوڈر، 35 گرام کاربز پائوڈر، ایک سیب، ایک چمچہ الیکٹرولائٹس، کریٹین اور پانی ڈالتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو ورزش سے مت...

ڈوین جانسن نے ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ ویڈیو شیئر کردی

ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے طلب کرلیا وجود - هفته 27 فروری 2021

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ریتھک روشن کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت پر کئے گئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔2016 میں ریتھک روشن نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کر کے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگنا رناوت کو ای میلز کر رہا ہے ۔اس وقت کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ۔یہ...

ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے طلب کرلیا

گورنر ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی وجود - هفته 27 فروری 2021

گورنر ہائوس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہونے والے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان میں فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی ہوئی۔ ارسلان تاج نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سرپرہے اتحادی ہمارے خلاف بیان دیرہے ہیں اتحادی جماعت نے این اے 239پرداخل پٹیشن سے متعلق بیان دیا۔ارسلان تاج نے کہا کہ بیان سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی یہ وقت پیپلزپارٹی کی خلاف بیانات اور سینیٹ پرتوجہ دینے کاہے ۔ایم کیوایم کے فیصل سبزوار...

گورنر ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی

سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتیں 5 سینیٹ کی سیٹیں جیتیں گے ، امین الحق وجود - هفته 27 فروری 2021

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سیدامین الحق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، اگر دھاندلی کی گئی تو ایم کیو ایم جواب دے گی۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہاکہ ذاتی طور پر وزیراعلی سندھ سے درخواست کی کہ عمارت دیں، وزیراعلی کو کہا کہ عمارت کو آئی ٹی عمارت میں منتقل کردیں گے ، 3 ماہ میں کوئی وزیر اعلی کا جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتیں 5 سینیٹ...

سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتیں 5 سینیٹ کی سیٹیں جیتیں گے ، امین الحق