... loading ...
مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اگلی وبا کے لیے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں پر ہونی چاہیے ۔بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وبا کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے ۔ جب تک ہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کرتے ، ایک اور وبا کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ وبائوں میں محفوظ رہنے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔ مستقبل میں وبائوں کو روکنے کے لیے اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی ہمیں 28 کھرب ڈالر قیمت ادا کرنا پڑی ہے ۔اپنے پیغام میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے دنیا پر زور دیا ہے کہ کھربوں کے نقصان سیبچنے کے لیے پہلے ہی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے ۔ اس کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور ویکسین کی تیاری کی ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ عالمی طور پر وبا کے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے باقاعدہ نظام کا قیام بھی ضروری ہے ، یہ کام کئی وبائوں کے باوجود ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے ۔واضح رہے کہ بل گیٹس نے اس سے قبل 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ کورونا کے بعد بل گیٹس کسی بھی ایسے خطرے سے قبل از وقت خبردار کرنے کے لیے تین ہزار افراد پر مشتمل ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کا خیال پیش کرچکے ہیں اوراس کا پرچار بھی کررہے ہیں۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس وبا کے مقابلے کے لیے اب تک ایک ارب 75 کروڑ ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں جن میں ترقی پذیر ممالک میں فائونڈیشن کے تحت جاری منصوبوں کی لاگت بھی شامل ہے ۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...