... loading ...
بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں(آج)منگل کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جسکی وجہ سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر چوکیاں قائم کر دی ہیں جہاں مسافروں اور راہگیروںکو روک کر انکی جامہ تلاشی لی جاتی ہے ۔بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈرون کیمروںکے ذریعے بھی نگرائی کی جا رہی ہے ۔سرینگرمیںسونہ وارکرکٹ اسٹیڈیم جہاں 26جنوری کی سرکاری تقریب منعقد ہو گی کے گرد سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے گئے اور اسٹیڈیم کو سخت سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے ۔سرینگر شہر کے تمام داخلی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے ۔فورسز اہلکار سراغرساں کتوں کے ہمراہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروںپر چھاپے ڈال رہے ہیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے بھی گشت میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔ سرینگر کو دیگر اضلاع سے ملانے والے مقامات پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔ شہر میں قائم موبائل بنکروں پر بھی سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے جہاں سے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ بٹہ مالو، لال چوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، گھنٹہ گھر، جہانگیرچوک،وزیر باغ، راجباغ، ڈلگیٹ، شہید گنج ، زیرو برج سمیت درجنوں علاقوں میں بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راہ گیروںاورگاڑیوںکی جامہ تلاشیاں لے رہے ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول یاسمین راجہ ،محمد یوسف نقاش ، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر ، جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اورجموںوکشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں اپنے بیانات کشمیریوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منانے اور تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے وادی کے مختلف مقامات میں چسپاں پوسٹروں کے ذریعے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کی چھتوں ، دکانوں اور کھمبوں پر سیاہ جھنڈے لہرا کرعالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیں کہ بھارت ایک جمہوری ملک نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ تحریک استقلال کے نائب چیئرمین مشتاق احمد بٹ اور جنرل سیکریٹری عبدالحمید نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کو جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے اوراسے اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے ۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...