وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

ایران سے بحرین میں حکومت مخالف عناصر کو اسلحہ کی فراہمی کا انکشاف

بدھ 02 دسمبر 2020 ایران سے بحرین میں حکومت مخالف عناصر کو اسلحہ کی فراہمی کا انکشاف

اٹلانٹک کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے خلیجی ریاست بحرین میں حکومت مخالفین کو اسلحہ سپلائی کیا جا رہا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق بحرین میں غیر قانونی ایرانی اسلحہ کی منتقلی کے عنوان سے ”اٹلانٹک کونسل” کی ایک نئی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ زیادہ تر روایتی اور غیر روایتی ہتھیار جو بحرین میں پہنچائے گئے تھے وہ ایران سے غیرقانونی منتقلی کا نتیجہ تھے۔ اس رپورٹ میں بحرین میں ایرانی ہتھیاروں کے بہاؤ کے بارے میں ایک جامع فیلڈ اسٹڈی فراہم کی گئی ہے ، جس کی بنیاد اسلحے کی خریداری کے نیٹ ورکس کے خفیہ اندازے پر مشتمل ہے ۔رپورٹ میں 250 سے زیادہ تصاویر کا تجزیہ کرنے بعد اس میں واضح کیا گیا کہ اسلحہ اسمگلنگ کاروائیاں خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت میں ایرانی فوجی مداخلت کا ثبوت ہیں۔ان نتائج کی بنیاد پر رپورٹ میں بین الاقوامی برادری کو کسی بھی فریق سے غیر قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے شفافیت برتنے اور نگرانی کے نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کو خطے کے ممالک میں اپنے پراکسیوں تک اسلحہ کی ترسیل روکنے کے لیے عالمی سطح پر موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔


متعلقہ خبریں


الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی وجود - اتوار 17 جنوری 2021

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت صدارتی ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کرا دیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں۔جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 226 واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوں گے ، جبکہ آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے ۔دوسر...

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی

نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سَر کرکے تاریخ رقم کردی وجود - اتوار 17 جنوری 2021

نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسم سرما میں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے 31 دسمبر 2020 سے اپنے مہم جوئی کا آغاز کیا تھا اور16 جنوری 2021 کو دن کے وقت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نیپالی حکومت کی کاوشوں کو سرمائی مہم جوئی کے لیے حوصلہ مند قرار دیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خال...

نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سَر کرکے تاریخ رقم کردی

بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے وجود - اتوار 17 جنوری 2021

بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے ، پاکستان پلوامہ حملے کو پہلے ہی سازش قرار دے چکا ہے ، سچ چھپانے میں ناکام پلوامہ حملے میں بھارت نے اپنے فوجی مروائے ، الزام پاکستان پرلگایا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی اس حوالے سے واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے ...

بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے

ٹرمپ کا جاتے جاتے اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلہ وجود - هفته 16 جنوری 2021

اپنے اقتدار کے آخری چند ایام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے تحفظ اور ایران کے خلاف اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا فیصلہ جاری کیا جس نے مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے صدر دفاتر کو حیران کر دیا ہے ۔ٹرمپ نے امریکی سنٹرل کمانڈ کو اسرائیل کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا جو مشرق وسطی اور ایشیا میں فوجی کارروائیوں کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہ...

ٹرمپ کا جاتے جاتے اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلہ

پیلوسی کا آئندہ ہفتے سینیٹ کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے میمو بھیجنے کا فیصلہ وجود - هفته 16 جنوری 2021

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک عہدیدار نے آئندہ بدھ کو دارالحکومت میں جو بائیڈن کے حلف برداری کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں حلف برداری کی تقریب کے قریب پہنچ کر پوری کمپلیکس کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی تاکہ چونسٹھویں امریکی صدر کے انتخاب کے موقعہ پر سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جاسکے اور کسی قسم کی گڑ بڑھ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ریٹ...

پیلوسی کا آئندہ ہفتے سینیٹ کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے میمو بھیجنے کا فیصلہ

ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ وجود - هفته 16 جنوری 2021

باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروس ڈرہم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔باڈی لینگویج ایکسپرٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پرتشدد واقعات کی مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کے لیے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام رہے ۔بروس ڈرہم...

ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ

برطانیہ کا نیا کورونا وائرس امریکا میں پھیل سکتا ہے ،امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول وجود - هفته 16 جنوری 2021

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا ہے کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے ، برازیل میں پایا جانے والا وائرس برطانیہ پہنچ گیا۔ پروفیسر وینڈی بارکلے نے کہا کہ پہلے سامنے آئے کورون...

برطانیہ کا نیا کورونا وائرس امریکا میں پھیل سکتا ہے ،امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول

ٹام کروز نے کورونا سے بچائو کیلئے روبوٹس کی مدد لے لی وجود - هفته 16 جنوری 2021

خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے انوکھے اقدام نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے ۔رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم 'مشن امپاسیبل 7' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی...

ٹام کروز نے کورونا سے بچائو کیلئے روبوٹس کی مدد لے لی

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ وجود - جمعرات 14 جنوری 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، دشمن قوتوں کی تخریبی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی یقینی بنائی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام دورہ کوئٹہ کے موقع پر کیا ہے ۔آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن ...

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

وزیراعظم عمران خان کی تنقید ، معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی وجود - جمعرات 14 جنوری 2021

وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تنقید کارگر ثابت ہوئی، نتیجہ برآمد ہونا شروع ہوگیا معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ندیم افضل چن نے ہزارہ برادری کے مقتولین کے ورثا سے ملاقات کیلئے بروقت بلوچستان نہ جانے کے معاملے پر وزیراعظم پر تنقید کی تھی۔ کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیراعظم نے ان معاملات پر اظہار خیال بھی کیا اور کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے دفاع کیلئے موثر کردارادا کیا جائے ۔ اس حوالے سے سرکاری وٹس ایپ گر...

وزیراعظم عمران خان کی تنقید ، معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی

ترک وزیرخارجہ کے دورہ دفتر خارجہ کی تفصیلات جاری وجود - جمعرات 14 جنوری 2021

ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ترک ہم منصب میولت چاوش اولو کا بدھ کو دفتر خارجہ آمد پر خیرمقدم کیا۔دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ امور پر دونوں وزرا خارجہ نے برادر ممالک پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمنان کا اظہار کیا جو غیرمعمولی باہمی اعتماد اور مختلف شعبہ جات میں گہرے ہوتے تعاون پر استوار ہیں۔ فروری دوہزا...

ترک وزیرخارجہ کے دورہ دفتر خارجہ کی تفصیلات جاری

اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری وجود - جمعرات 14 جنوری 2021

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایران کی پاسداران انقلاب کے اڈوں اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چوتھی بار شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے 18 ایرانی ٹھکانوں کو ٹارگٹ کیا جہاں مبینہ طور پر ایران کے پاسداران انقلاب اور لبنان کی حزب اللہ کے جنگجوؤں کی قیام گاہیں اور اسلحہ ڈپو تھے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق...

اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری