... loading ...
بیلجیئم کی عدالت میں دہشت گردی میں ماخوذ ایک ایرانی سفارت کار سمیت چار افراد پر فرد جر م عاید کردی گئی ہے اور استغاثہ نے عدالت سے سفارت کار کو 20 سال قید کی سزا سنانے کی درخواست کی ہے ۔بیلجیئن عدالت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اس کیس میں ایرانی سفارت کار کو 20 سال قید ،جس جوڑے کے قبضے سے بم برآمد ہوا تھا،اس کو 18 سال اور چوتھے مشتبہ ملزم کو 15 سال قید سنانے کی درخواست کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ وفاقی پراسیکیوٹر نے عدالت سے مؤخرالذکر تینوں ایرانی نژاد ملزموں کی بیلجیئم کی شہریت ختم کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔ایرانی سفارت کار اور باقی تینوں ایرانیوں کے خلاف بیلجیئم کے ساحلی شہر انٹورپ میں جمعہ کو 2018ء میں فرانس میں ایرانی حزب اختلاف کے ایک جلاوطن گروپ کے اجلاس پر بم حملے کی سازش کے الزام میں مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تھی۔بیلجیئم کی اس عدالت نے جولائی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں متعیّن سابق ایرانی سفارت کاراسداللہ اسدی سمیت چار مشتبہ افراد کے خلاف بم حملے کی سازش کے الزام میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔ یورپی یونین کے کسی رکن ملک میں کسی ایرانی سفارت کار کے خلاف پہلی مرتبہ دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے ۔بیلجیئم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق ان چاروں افراد پر دہشت گردی کے ذریعے قتل کی کوشش اور ایک دہشت گرد تنظیم کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔یاد رہے کہ جولائی 2018ء میں بیلجیئم کے انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹروں نے 30 جون کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایرانی حزبِ اختلاف کے جلا وطن گروپ قومی کونسل برائے مزاحمتِ ایران ( این سی آر آئی)کی ایک ریلی پر بم حملے کی سازش کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔اس ریلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے بھی خطاب کیا تھا۔اسی دن برسلز کے علاقے میں ایرانی نڑاد ایک بیلجیئن جوڑے کو گاڑی پر جاتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا تھا۔ان کے قبضے سے آدھا کلو خام دھماکا خیز مواد ٹی اے ٹی پی اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا تھا۔اس کے بعد تفتیش کاروں نے دو اور مشتبہ افراد کی شناخت کی تھی۔ان میں ویانا میں متعیّن ایرانی سفارت کار اسداللہ اسدی کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ وہاں چھٹیاں گزارنے گئے تھے ۔انھیں جرمنی نے اکتوبر 2018ء میں بیلجیئم کے حوالے کردیا تھا۔تب ایرانی حزب اختلاف کی خاتون ترجمان نے اسدی پر ریلی پر بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عایدکیا تھا۔تاہم فرانس نے ایرانی انٹیلی جنس پر یہ الزام عاید کیا تھا کہ اس سازش کے پیچھے اس کا ہاتھ کارفرما ہے ۔اسداللہ اسدی ویانا میں ایرانی سفارت خانے میں تھرڈ قونصلر تعینات تھے ۔فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی یورپ میں ایرانی انٹیلی جنس کے انچارج تھے اور تہران سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کرتے تھے ۔بیلجیئم کی اسٹیٹ سکیورٹی سروس (وی ایس ایس ای) کے سربراہ ڑاک رئیس نے پراسیکیوٹر کے نام 2 فروری 2020ء کو لکھے گئے ایک خط میں کہا تھا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی ایران اور اس کی قیادت کی سرپرستی میں کی گئی تھی اور یہ اسدی کی کوئی ذاتی کارروائی نہیں تھی۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...