... loading ...
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے آفیشل پیج کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ جس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان پہلے اور واحد پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں جنہیں فیس بک پر ایک کروڑ افراد نے فالو کیا ہے ۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان بھی بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہے ۔باراک اوباما کے بعد فیس بک پر دوسرے نمبر پر فالو کیے جانے والے سیاستدان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جن کے ساڑھے 4 کروڑ فالوورز ہیں۔ان کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالوورز امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ ہیں۔اب وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر فالو کیے جانے والی چوتھے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے ۔علاوہ ازیں پاکستانی سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے ۔یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی دنیا کی 9ویں سیاسی شخصیت قرار دیا گیا تھا اور ان کے آفیشل اکانٹ کے فالوورز کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔برسن کوہن اور وولف (بی سی ڈبلیو)نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران عالمی رہنماں کی ٹوئٹس کی بنیاد پر ایک فہرست جاری کی تھی۔بعدازاں 25 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آن لائن خطاب کیا تھا اور ان کے خطاب کی ویڈیو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی ویڈیو یکم اکتوبر کی سہ پہر تک ایک لاکھ 70 ہزار 250 سے زائد بار دیکھی گئی تھی۔اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دوسرے نمبر پر زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کی تھی، جسے یکم اکتوبر کی سہ پہر تک ایک لاکھ 38 ہزار 115 سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ برس ٹائم میگزین نے متاثر کن افراد 2019 کی فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...