... loading ...
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز اظہر علی کو ٹھیک ایک برس بعد ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد رضوان کو نیا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹرز کی رہداریوں میں سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے ایک برس بعد اظہرعلی کی جگہ ایک نوجوان کھلاڑی کو قیادت سونپنے کی بازگشت جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں جو ممکنہ طور پر دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اظہر علی کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اظہر علی سے ملاقات کرچکے ہیں۔اظہر علی کو ہٹانے اور نئے کپتان کی تقرری سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا تاہم پی سی بی کے چیئرمین اگلے 10 روز میں اظہر علی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 18 اکتوبر 2019 کو سرفرازاحمد کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔سرفراز احمد کو گزشتہ برس دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی کپتانی سے ہٹایا گیا تھا جس سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک پاکستان کو ہوم گراؤنڈ میں 0ـ3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سرفراز احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ مشکل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ ٹیم کے وسیع تر مفاد میں لیا گیا۔کپتانی سے ہٹائے جانے والے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی، وہ اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔اظہرعلی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور آسٹریلیا کے خلاف پہلی ہی سیریز میں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم رواں برس اگست میں انگلینڈ کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری بنائی تھی اور میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کے بعد اظہر علی نے کہا تھا کہ قیادت چھن جانے کا کوئی ڈر نہیں اور کپتان سمیت کوئی بھی کارکردگی کے بغیر ٹیم میں نہیں رہ سکتا۔دوسری جانب محمد رضوان نے مذکورہ سیریز میں وکٹ کے پیچھے اور بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتیہوئے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی تھی۔محمد رضوان نے حال ہی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا (کے پی) کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نہ صرف خود اچھی کارکردگی دکھائی تھی بلکہ ٹیم کو بھی چمپئن بنوایا تھا۔سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی میں محمد رضوان بورڈ کی اولین ترجیح نہیں رہے تھے کیونکہ سرفراز کی بحیثیت کپتان کارکردگی بہترین تھی اور ٹی ٹوئنٹی طرز میں دنیا کی بہترین ٹیم تھی۔قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف مختصر طرز کرکٹ سیریز کی میزبانی کے بعد دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...